1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سنوار نوک پلک ابرووں میں خم کر دے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏6 دسمبر 2017۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    سنوار نوک پلک ابرووں میں خم کر دے
    گرے پڑے ہوۓ لفظوں کو محترم کر دے
    غرور اس پہ بہت سجتا ہے مگر کہہ دو
    اسی میں اس کا بھلا ہے غرور کم کر دے
    یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیں
    مجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر دے
    چمکنے والی ہے تحریر میری قسمت کی
    کوئی چراغ کی لو کو ذرا سا کم کر دے
    کسی نے چوم کے آنکھوں کو یہ دعا دی تھی
    زمین تیری خدا موتیوں سے نم کر دے
    بشیر بدر کے وه سلسلے کا شاعر ہے
    گزر رہی جو دل پر اسے رقم کردے
    بشیر بدر​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں