1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ 54 برس کے ہوگئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏11 اگست 2016۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی: صوبہ سندھ کے 26 ویں وزیر اعلی مراد علی شاہ 54 برس کے ہوگئے جہاں انہوں نے آج اپنی 54 ویں سالگرہ کا کیک اقلیتی برادری کے ساتھ کاٹا۔
    11 اگست 1962 کو جامشورو میں پیدا ہونے والےوزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی 54 ویں سالگرہ کا کیک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ساتھ کاٹا۔
    مراد علی شاہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ کے صاحبزادے اور این ای ڈی یونیورسٹی سے شعبہ سول انجینئرنگ سے فارغ التحصیل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکہ کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی سے بھی سول اسٹرکچرل انجینئرنگ اوراکنامک انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔ مراد علی شاہ نے حصولِ تعلیم کے بعد اپنے کریئرکا آغازواپڈا میں بطورجونیئرانجنیئر کیا اور پھر پورٹ قاسم اتھارٹی، حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کراچی فش ہاربر پر بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے.
    مراد علی شاہ کو سیاست وراثت میں ملی۔ وہ 2002 میں پہلی مرتبہ دادو سے اپنے والد عبداللہ شاہ کی نشست سے منتخب ہوئے تھے، 2008 اور 2013 میں بھی انہوں نے اسی نشست سے کامیابی حاصل کی۔ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے دوراقتدارمیں کئی اہم عہدوں پرفائزرہے ہیں، انہیں اسمبلی کے قوانین کا بھی اچھی طرح علم ہے جس کی وجہ سے وہ ایوان میں اکثر اپوزیشن ارکان کے لیے سخت جان حریف ثابت ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کو قانونی اعتبارسے ہدف تنقید بنانا کافی مشکل ہوتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں