1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سلسلہ نعت کا جب روح میں جاری ہو جائے ۔۔مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏18 ستمبر 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سلسلہ نعت کا جب روح میں جاری ہو جائے
    سانس در سانس رواں بادِ بہاری ہو جائے

    از سرِ نَو ہی لکھا جائے مجھے بَردہ نسب
    زیست پہلے بھی تمھاری ہے، تمھاری ہو جائے

    کافی ہے بہرِ عنایات و شفاعت یکسر
    نعتِ مقبول اگر کار گزاری ہو جائے

    سبز ہاتھوں میں چمکتا ہُوا وہ سبز درود
    میرے میزان میں چمکے تو وہ بھاری ہو جائے

    ایک امکان سا آنکھوں میں رہے خواب طلب
    پھر یہ احساس بھی احساس پہ طاری ہو جائے

    مَیں بھی اِک مصرعۂ مدحت کی لگوں کاوشِ کُل
    مصحفِ زیست کی گر حرف شُماری ہو جائے

    خامشی جیسے کہ ہے نعت کی تصویرِ نیاز
    نطق بھی غیر کی تعبیر سے عاری ہو جائے

    موت بھی آئے اِسی کیفِ مسلسل میں کہیں
    زیست جو مدح سرا، ساری کی ساری ہو جائے

    درگہِ ناز میں مقصود نہیں حاجتِ حرف
    سو کسی اور طرح عرض گزاری ہو جائے
    ------
    مقصود علی شاہ
    Maqsood Ali Shah

     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ ،سبحان اللہ!
     
    Last edited: ‏20 ستمبر 2020
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں