1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ ایک آدمی نے حج کا ارادہ کیا حج پر جانے سے پہلے اس نے کافی پیدل سفر طے کیا اور جناب امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا – عرض کی جناب میں اتنا طویل سفر کر کے آپ کے پاس اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ میں انشاء اللہ تعالی اس سال آنے والے حج کے لیے جانے کا ارادہ کیا ہے میں نے سُنا ہے کہ جب بھی آپ وہاں حاضر ہوں اور آپ کی پہلی نگاہ خانہ کعبہ کے اوپر پڑے تو آپ جو مانگیں رب العالمین عطا کرتا ہے میں نے کافی سوچ بیچار کی آخر میں آپ کے پاس آیا آپ میری رہنمائی کریں کہ میں وہاں جا کر کیا دُعا کروں اس مالکِ کائنات سے مانگوں تو کیا مانگوں ایسا نہ ہو کہ واپس آ کر پچھتانا شروع کر دوں – امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ہر انسان کی اپنی اپنی خواہشات ہیں چاہتیں ہیں جو آپ کی ضرورت ہے جو آپ کا دِل چاہتا ہے آپ مانگیں وہ اپنے مانگنے والے کو کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا – اس شخص نے کہا جناب میری چاہتیں اور میری خواہشات کو چھوڑیں مجھے جو آپ بتائیں گے میں وہی مانگوں گا – اس اسرار پر جناب امام صاحب نے فرمایا اے اللہ تعالی کے بندے جب تیری پہلی نگاہ خانہ کعبہ پر پڑے تو عرض کرنا یا رب العالمین آج کے بعد میں جو بھی دُعا مانگوں اس کو قبول فرما لینا -
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں