1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سعودی ولی عہد کا سیکیورٹی وفد، اہم سامان پاکستان پہنچ گیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏12 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی جبکہ 2روز پاکستان میں قیام کے سلسلے میں محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر، ضروری اشیا کے 5 ٹرک مقامی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔
    محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔
    سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو ایک ہزا سے زائد کاروباری شخصیات کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جب کہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان خود ولی عہدکا استقبال کریں گے۔
    مہمانوں کیلیے اسلام آباد کے دونوں بڑے ہوٹل اور پنجاب ہاؤس مختص کردیے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد آئل ریفائنری سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں