1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سعودی عرب: حکومت کی جانب سے سگریٹ اور مشروبات پر 'گناہ ٹیکس' عائد

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏13 جون 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب: حکومت کی جانب سے سگریٹ اور مشروبات پر 'گناہ ٹیکس' عائد
    12 جون 2017

    سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے ایک نئے ٹیکس نے سگریٹ نوشوں کی زندگی دشوار کر دی ہے کیونکہ اس ٹیکس کی مد میں سگریٹ کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔

    سعودی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق حکومت نے 'سِن ٹیکس' یعنی 'گناہ ٹیکس' کے نام سے ایک نیا ٹیکس عائد کیا ہے جس سے سگریٹ اور سافٹ ڈرنکس کی مصنوعات کی قیمت بڑھ گئی ہیں۔

    عرب نیوز سے ہی بات کرتے ہوئے جدہ میں مقیم پاکستانی فیضان حیدر نے کہا کہ وہ اپنے کھانے کے خرچے کو کم کر لیں گے لیکن سگریٹ نوشی نہیں ختم کریں گے۔ ’میں کھانا پینا کم کر دوں گا لیکن میں سگریٹ نہیں چھوڑ سکتا۔‘

    یہ ٹیکس اس پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت نہ صرف سعودی عرب بلکہ خلیج کے خطے میں واقع دوسرے ممالک میں بھی یہ ٹیکس لاگو ہوگا جس میں ان اشیا پر ٹیکس لگایا جائے گا جو مضر صحت ہیں۔

    اس ٹیکس کی مدد سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالیاتی فرق کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    مقامی سعودی میڈیا کے مطابق اس ٹیکس کے عائد ہونے کے بعد سے تاجروں نے ان مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے تاکہ قیمتیں بڑھنے کے بعد وہ زیادہ منافع کما سکیں۔

    سعودی حکومت کی جنرل اتھارٹی آف زکوۃ اینڈ ٹیکس کے ترجمان مہند ال مادی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دفتر نے اس ٹیکس کے بارے میں کاروباری سیکٹر کو معلومات فراہم کر دی ہیں اور ساتھ ساتھ اس کے لیے وہ ورکشاپ بھی منعقد کر رہے ہیں۔
    یاد رہے کہ خلیجی ممالک کی تنظیم گلف کوآپریشن کونسل کے ملکوں میں 2018 سے چند مصنوعات پر پانچ فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔

    بی بی سی اردو

    ========
    سگریٹ نوشی صحت کے لئے بہت مضر ہے جس وجہ سے برطانیہ میں بھی سگریٹ پر ٹیکس بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ مہنگے ہیں، تاکہ لوگ اس کا استعمال نہ کریں لیکن ہلکی برانڈ کی الکحل اس کے مقابلہ میں سستی ہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں