1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکن ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی: سرفراز احمد

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکن ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی: سرفراز احمد
    [​IMG]
    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے بلے بازوں نے اچھی کرکٹ کھیلی اور فتح حاصل کی۔
    میچ کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، جنہوں نے تینوں شعبوں میں بہت اعلیٰ کارکردگی دکھائی، بیٹنگ میں اچھا ٹارگٹ دیا، باؤلنگ میں پہلے ہی 10 اوورز میں ہمارے پانچ کھلاڑیوں کو بھیج دیا اور اس دوران بہت شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ آج میچ کے دوران زیادہ رن آؤٹ ہوئے جس کی وجہ سے میچ کا نتیجہ بدل گیا، درمیانی میں حریف ٹیم کی اچھی پارٹنر شپ لگی، ہمیں اس وقت وکٹوں کی ضرورت تھی، اگر باؤلرز مڈل اوورز میں وکٹیں حاصل نہ کر سکیں تو رنز کو روکنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

    سرفراز کا کہنا تھا کہ پرانے کھلاڑیوں کو اس لیے موقع دیا گیا کہ انہوں نے ون ڈے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔

    مرد میدان قرار پانے والے سری لنکن پلیئر راجا پاکسا کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی کرکٹ میں نمبر ون ہے، ہوم گراؤنڈ پر ہرانا کوئی آسان کام نہیں تھا، میرے خیال میں ہمیں جو حوصلہ ہمارے کوچز نے دیا وہ ہمارے کام آیا، ٹی ٹونٹی میں نمبر باؤلنگ کے سامنے کھیلنا یہ میرے لیے بہت اہم مقام ہے۔

    مہمان کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ راجا پاکسا نے بہت ہی اعلیٰ اننگز کھیلی جس کی جنتی تعریف کی جائے کم ہے، نوجوانوں کے پاس یہ بہترین موقع تھا اپنی کارکردگی دکھانے کا جہاں انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی، حالانکہ ہماری ٹیم میں کافی زیادہ سینئر پلیئر دورے کے دوران کرکٹ کھیلنے نہیں آئے، لیکن میرے نزدیک یہ سلیکٹرز کا کام ہے، ہم اچھی کرکٹ کھیلی جس کا نتیجہ ہماری جیت کی صورت میں سامنے آیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں