1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے کھلاڑیوں کو بڑی سزا سنا دی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے کھلاڑیوں کو بڑی سزا سنا دی
    [​IMG]
    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے منع کرنے والے کھلاڑیوں کو بڑی سزا سنا دی۔ پاکستان نہ آنے والے کھلاڑی اس دوران کسی بھی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے نہیں کھیلتے تو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دے سکتے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کریبیئن پریئمر لیگ کھیلنے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے منع کر دیا ہے۔ تھسارا پریرا، کرونا رتنے اور نیروشن ڈکویلا نے سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مانگی تھی۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان دورے کے دوران کسی کرکٹر کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گزشہ روز سری لنکا کے دس کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے منع کر دیا تھا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز رواں ماہ کراچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اکتوبر میں لاہور میں کھیلی جانی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں