1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکا کے سینئر کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی، پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکا کے سینئر کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی، پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار
    [​IMG]
    سری لنکن کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی نے اپنے ہی بورڈ کی ماننے سے انکار کردیا۔ سینئر سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق کولمبو میں دورہ پاکستان کے سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ انتظامیہ کی 30 کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی۔ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی سے آگاہ کیا۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بریفنگ کے بعد کھلاڑیوں سے پاکستان جانے سے متعلق رائے مانگی لیکن ذرائع کے مطابق لنکن کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کپتان لاستھ مالنگا، انجیلو میتھیوز، دنیش چندیمل، تشارا پریرا، کوشل پریرا، نروشن ڈک ویلا، دھننجیا ڈی سلوا، اکیلا دھننجیا اور سورنگا لکمل بھی پاکستان نہیں آئیں گے جبکہ کوشال مینڈس انجری کے باعث دورہ پاکستان کی سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے نئے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت لہیرو تھری مانے ٹی 20 اور داسون شناکا ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کے آنے یا نہ آنے سے فرق نہیں پڑتا۔ سری لنکن ٹیم مکمل دورے کے لئے پاکستان آ رہی ہے۔ ٹیم کی سلیکشن سری لنکن بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے کامیاب انعقاد کے لئے کوشاں ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں