1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو چوتھے میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏29 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پالے کیلی(اے پی پی) سری لنکا نے تلکرتنے دلشان اور کمار سنگا کارا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ آئی لینڈرز نے 239 رنز کا ہدف 44 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تلکرتنے دلشان نے 115 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے، کمار سنگا کارا نے 91 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دلشان کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ اتوار کو یہاں پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 238 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ جے پی ڈومنی نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ہاشم آملہ 77 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین سری لنکن باﺅلرز کو اعتماد کے ساتھ نہ کھیل سکا۔ اجینتھا مینڈس نے 4 ، لاستھ مالنگا نے 3 اور تلکرتنے دلشان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف دلشان اور سنگاکارا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 44 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تلکرتنے دلشان نے 115 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے شامل تھے۔ سنگا کارا 91 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ اس فتح کے بعد سری لنکا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں