1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرِ راہ چند لمحوں کے وہ سنگم یاد آتے ہیں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏31 اکتوبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں آتے پلٹ کر جو ، وہ موسم یاد آتے ہیں
    جنہیں ہم بھولنا چاہیں ، وہ ہمدم یاد آتے ہیں

    وہ دن معصوم بچپن کے، وہ ہنگامے لڑکپن کے
    ہمیں اب عمرِ رفتہ کے ، تلاطم یاد آتے ہیں

    یہ جان و دل فدا ہوتا تھا جن کے مسکرانے پر
    لگیں جو روٹھ کر پیارے، وہ بالم یاد آتے ہیں

    ہمیں معلوم تھا راہیں جدا اپنی تو تھیں‌لیکن
    سرِ راہ چند لمحوں کے وہ سنگم یاد آتے ہیں

    سرابِ آرزو میں ہم بھٹکتے دور جانکلے
    وفا کے جو الاپے تھے وہ سرگم یاد آتے ہیں

    عمر الجھی رہی اپنی بھلانے، یاد رکھنے میں
    جنہیں ہر دم بھلایا ہے، وہ ہردم یاد آتے ہیں

    رضا رختِ سفر باندھو، چلو اب جانبِ منزل
    کہ رستے دیس کے اپنے ہی پیہم یاد آتے ہیں


    محمد نعیم رضا ۔۔ 2008-10-30 بروز جمعرات

    آپکی آراء و اصلاح کا بشکریہ انتظار رہے گا۔
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    :a165:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محبوب بھائی !
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :a180: نعیم بھائی آپ کی تازہ غزل ساری کی ساری اچھی ہے پر ان دو شعروں کی تو کیا بات ہے۔۔۔بہت خوب زبردست میرا مطلب ہے واہ واہ واہ!!!
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بہنا۔ مجھے بھی پوری غزل میں سے چند اشعار بہت پسند ہیں جن میں یہ دو بھی شامل ہیں۔
    حوصلہ افزائی کا شکریہ :dilphool:
     
  6. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں آتے پلٹ کر جو ، وہ موسم یاد آتے ہیں
    جنہیں ہم بھولنا چاہیں ، وہ ہمدم یاد آتے ہیں



    یہ جان و دل فدا ہوتا تھا جن کے مسکرانے پر
    لگیں جو روٹھ کر پیارے، وہ بالم یاد آتے ہیں



    ہمیں معلوم تھا راہیں جدا اپنی تو تھیں‌لیکن
    سرِ راہ چند لمحوں کے وہ سنگم یاد آتے ہیں


    عمر الجھی رہی اپنی بھلانے، یاد رکھنے میں
    جنہیں ہر دم بھلایا ہے، وہ ہردم یاد آتے ہیں
    :a165: :car:

    آخر کیوں یاد آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :takar:

    :a180:

    کاش کہ وہ دن پھر لوٹ آیئں۔۔۔۔۔۔۔ :a165: :car:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ طارق راحیل بھائی ۔
    اسی سوال کا جواب تو میں بھی تلاش کررہا ہوں کہ وہ دن کیوں یاد آتے ہیں ؟ :nose:
     
  8. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اچھی شاعری ہے ۔ نفسِ مضمون پر دھیان اچھا ہے۔
    کسی اچھے شاعر سے اصلاح لینا مزید مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
    لیکن غزل بہت پسند آئی ۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نور بہن !
    انشاءاللہ کوشش کروں گا کہ کوئی مستند شاعر قابو میں آجائے :boxing:
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
  11. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    pcduniya.com ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ کاشفی بھائی ۔
    آپ نے ایک بار پھر کلام کے مزاج کے عین مطابق آراستگی کرکے میری تک بندی کا حسن دوبالا کر دیا
    بہت محبتوں کے ساتھ شکریہ :dilphool:
     
  13. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    بہت اچھے نعیم صاحب ۔
    یادِ ماضی کے جھروکوں میں پورا کلام بہت اچھا ہے لیکن چند اشعار تو بہت ہی خوب ہیں۔
    مثلا

    بہت خوب ۔ بےاختیار داد دینے کو جی چاہتا ہے۔ :a180:

    اور ہاں ۔ برادر کاشفی صاحب نے بھی بہت اچھی تزئین و آرائش کی ہے :87:
     
  14. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :a180: اور :a165: کلام ھے :a150: باد قبول کرین
     
  15. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب جی۔۔۔
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شاعری پہ تبصہ شام کو ا کر کرتی ہوں تب تک اللہ کے حوالے :khudahafiz:
     
  17. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    وہ نٹ کھٹ بچپنےکےدن، وہ ہنگامے جوانی کے
    وہ بچپن سے جوانی تک، تلاطم یاد آتے ہیں


    نعیم بھائی خدا اپ کو سلامت رکھے اس شعر میں تعقید پائی جا رہی ہے اس کو دور کریں کیونکہ نٹ کھٹ کا تعلق بچپنے کے ساتھ کم اور نوجوانی کے ساتھ زیادہ ہے بچپنا شراتوں سے بھر پور ہوتا ہے نہ کہ نٹ کھٹی سے اس کو فوری درست کریں باقی غزل میں ایک دو باریک غلطیاں ہیں وزن کے اعتبار سے اس کو پھر کسی وقت دیکھیں گے مگر یہ سب سے بڑی غلطی ہے اسکی مثال ایسے ہی ہے جیسے کہ اپ نے بہت خوب صورت کرتا پہن رکھا ہو اور سامنے کا بٹن ٹوٹا ہوا ہو اور اس کے علاوہ کوئی خفیف سا داغ بھی لگا ہو تو سب سے پہلے نظر ٹوٹے بٹن پر پڑے گی


    اگر یہ باتیں بری لگی ہوں تو معذرت خواہ ہوں معاف فرما دیججیے گا
    فقط احقر العباد
    -------------------------------------ایم اے رضا ------------------------------------------------

    ذرا ایک نظر ادھر بھی

    viewtopic.php?f=25&t=4794&start=75

    viewtopic.php?f=15&t=4920

    viewtopic.php?f=15&t=4902

    viewtopic.php?f=24&t=1743&start=45
     
  18. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :titli: :titli: :titli:کھیل بچپن کے ہنگامے جوانی کے


    :titli: :titli: یا


    :titli: :titli: :titli: وہ بچپنا اور نٹ کھٹ ہنگامے جوانی کے


    :titli: :titli: :titli: یا


    :titli: :titli: :titli: وہ بچپنا کہ نٹ کھٹ ہنگامے جوانی کے


    :titli: :titli: :titli: یا


    :titli: :titli: :titli: وہ بچپنا یا نٹ کھٹ ہنگامے جوانی کے




    :titli: :titli: :titli: یوں بچپن سے جوانی تک ، تلاطم یاد آتے ہیں


    دونوں مصرعوں میں وہ کا لفظ وزن خراب کر رہا ہے اگر تصحیح

    بری لگی ہو تو مجھے معاف کر دیجئے گا آئندہ احتیاط کروں گا




    میرا تو وطیرہ ہے کہ بقول شاعر


    جو اصل چہرہ دکھاتا ہو ترجماں بن کر

    اس آئینے کی طرف کون دیکھنا چاھے

    اگر برا لگا ہو تو بار دیگر معذرت

    ------------------------------------ایم اے رضا--------------------------------------------
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے نہیں نہیں ایم اے رضا بھائی ۔
    آپ کی توجہ اور اصلاح کا شکریہ ۔
    واقعی اس دقیق نکتے کی طرف میرا دھیان نہیں گیا تھا۔
    مجھے تو اعتراف ہے کہ تک بندی کرتا ہوں ۔ دوستوں کی محبت کہ اسے اشعار کے طور پر تسلیم کر لیتے ہیں شاید۔

    اب میں اسکا متبادل کچھ سوچتا ہوں۔
    پھر تبدیلی کرنا بھی میرے اختیار میں نہیں رہا۔ انتظامیہ سے رابطہ کرنا پڑے گا :soch:

    لیکن ایم اے رضا بھائی ۔ یقین کریں‌ آپکی راہنمائی پر میں آپکا بہت ممنون ہوں۔
    بہت شکریہ :dilphool:
     
  20. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :titli: :titli: :titli: ارے جناب تو کوئی بات نہیں تصحیح کر کے دوبارہ اپلوڈ کر دیں اسی لڑی میں
     
  21. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    بہت خوب

    بہت ہی اچھی غزل ہے ہر شعر بے حد عمدہ ہے۔ خوش رہیے!
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ احمد بھائی ۔
    آپ کا حسنِ نظر ہے۔ اور آپ جیسے صاحبِ کلام کی حوصلہ افزائی میرے لیے ایک اعزاز ہے۔
    بہت شکریہ :dilphool:
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مطلوبہ شعر میں تبدیلی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بہت شکریہ :dilphool:
     
  24. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :a180: :a180: :a180: اور زبردست انتخاب ھے :dilphool:
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اقراء ناز جی ۔ پسندیدگی اور حوصلہ افزائی اور نظرِ عنایت کا بہت شکریہ ۔ :flor:
     
  26. تابی
    آف لائن

    تابی ممبر

    شمولیت:
    ‏23 نومبر 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :flor: :flor: :flor: نعیم بھائی اُپ صرف آمد کو زور دے رہے اپنی آمد کو دوبارہ آورد بنائیں اس انداز سے کہ آپ کاتخیل بھی نہ ٹوٹے اور وزن بھی بن جائے -----------پھر موزوں کیے گئے کلام کو دیکھ کر رشک کریں گے لوگ---------پہلے ہی دن علامہ اقبال بننے کی کوشش مت کریں ہماری ایم اے رضا صاحب سے جب بھی بحث ہوتی تو جیت جاتے ہیں کیوں کہ ان کا لکھا خود بولتا ہے کہ کتنی محنت کی گئی -------------اور کیوں نہ ہو ایک ایک واسطے سے آپ حضرت احسان دانش اور
    احمد ندیم قاسمی صاحب کے شاگرد بننتے ہیں واسطوں سے مراد محمد وسیم الشحمی جو اپکے استاد اور قاسمی صاحب کے شاگرد رشید ہیں اور دوسرا ناز خیالوی صاحب جو دانش صاحب کے شاگرد رشید اور اپ کے استاد ہیں


    سوال یہ ہے کہ آپ کن سے اصلاح لے رہے ہیں یعنی اپنے استاد شاعر کا نام بتایے
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم تابی بھائی ۔
    نظر عنائیت کا شکریہ ۔
    میں بے علم و بےہنر آدمی ہوں۔
    یہاں پردیس میں تو کسی صاحبِ علم کی براہ راست صحبت کے فیض سے بھی محرومی ہے۔
    اس پر غمِ روزگار اور فیملی کی ذمہ داریاں۔۔۔ وقت کی قلت بھی آڑے آتی ہے۔

    میں کوئی شاعر واعر نہیں ہوں۔ بس کبھی کبھار اپنے خیالات و تصورات کو ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں بیان کردیتا ہوں۔
    ہماری اردو پیاری اردو کی انتظامیہ کا شکریہ کہ وہ " آپ کی شاعری کے چوپال " میں ارسال کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں
    اور صارفین کا شکریہ کہ وہ چار و ناچار پڑھ کر دو لفظ تبصرے کے بھی لکھ دیتے ہیں۔

    ایم اے رضا بھائی اور آپ جیسے صاحبانِ علم و دانش کا یہاں قدم رنجہ فرمانا ہماری اردو کی اور میرے جیسے کم علموں کی خوش قسمتی ہے کہ کچھ سیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔ انشاءاللہ ۔

    بس اتنی سی داستان تھی۔

    دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

    والسلام علیکم
     
  28. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    محترم نعیم بھائی
    سلام
    آپ کا کلام پڑھا پسند آیا۔ دلی داد قبول فرمائیں ۔
    خاص طور پر یہ شعر پسند آیا
    عمر الجھی رہی اپنی بھلانے یاد رکھنے میں
    جنہیں ہر دم بھلایا ہے وہ ہر دم یاد آتے ہیں

    خوش رہیں
    والسلام
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    طاہرہ بہنا۔
    آپ کی نظر عنائیت میرے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں
    بہت شکریہ

    آپ بہت دنوں بعد تشریف لائی ہیں۔
    طویل غیر حاضری ۔۔۔ سب خیریت تو تھی نا؟

    آپ جیسے کرمفرماؤں اور اہل ذوق ساتھیوں کی طویل غیر حاضری بہت گراں گذرتی ہے :rona:
     
  30. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جزا ء کم اللہ
    اصل میں مجھے لاگ ان ہونے میں دشواری ہو رہی تھی اور یہاں کی انتظامیہ بھی بار بار کوشیش کرتی رہی لیکن نہ جانے کیا مسئلہ تھا جو حل ہو کر نہیں دے رہا تھا۔ لیکن آخرِ کار یہ حل ہو ہی گیا۔ اللہ کا شکر ہے۔
    ویسے بھی مصروفیت کے لحاظ سے میر ا آنا کم کم ہی ہوتا ہے مگر جب بھی موقع ملتا ہے ضرور آ جاتی ہوں
    ایک بات کہنی تھی کہ ماشا ء اللہ آپ کے بچے بہت پیارے ہیں۔ان کو پیار اور بھابی کو سلام۔
    آپ کا کلام مجھے واقعی پسند آیاہے مشق سخن ضرور جاری رکھئیے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں