1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرد آہیں بھروں گا تو جوانی میں بھروں گا - عدم

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏3 مارچ 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    تغزل
    (عدم)

    سرد آہیں بھروں گا تو جوانی میں بھروں گا
    مرنے کا ہے موسم یہی، جی بھر کے مروں گا

    آغاز طلب ہے مرا افسانہء ہستی
    بنیاد تِری آنکھ کی مستی پہ دھروں‌گا

    حالات مجھے خوابِ پریشان بنالیں
    حالات کو کچھ میں بھی پریشان کروں گا

    تو رُوپ میں انساں کے مرے سامنے آجا
    اللہ! تجھے صدق بھرا سجدہ کروں گا

    گمنام ہوں، ناپید ہوں، گویا کہ نہیں ہوں
    جینا مِرا تسلیم ہو پہلے تو مروں گا

    جو بات چھپاتا ہوں وہ ہے پہلے ہی رسوا
    لیتے ہیں تِرا نام کہ میں آہ بھروں گا

    آجاتی ہیں خود لب پہ مرے آپ کی باتیں
    اندیشہ ہے میں آپ کو بدنام کروں گا

    اے موت خرابات میں ملنا کبھی آکر
    رندانہ جیا ہوں تو میں رندانہ مروں گا

    اس ہوش نے کیا کیا مجھے گمراہ کیا ہے
    اس ہوش کو میں بھی ذرا گمراہ کروں گا

    شاعر ہوں عدم! موت کی تقریب تو ہو کچھ
    مے پی کے کسی شوخ کے زانو پہ مروں گا
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرد آہیں بھروں گا تو جوانی میں بھروں گا - عدم

    اس ہوش نے کیا کیا مجھے گمراہ کیا ہے
    اس ہوش کو میں بھی ذرا گمراہ کروں گا

    بہت عمدہ :101: :222:
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: سرد آہیں بھروں گا تو جوانی میں بھروں گا - عدم

    حالات مجھے خوابِ پریشان بنالیں
    حالات کو کچھ میں بھی پریشان کروں گا
    بہت خوب مبارز جی واہ اچھا کلام پیش کر رھے ھیں‌آج کل
     
  4. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: سرد آہیں بھروں گا تو جوانی میں بھروں گا - عدم

    بہت خوب:mashallah:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں