1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏26 جنوری 2007۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ٹک حرص و ہوا کو چھوڑ میاں مت دیس بدیس پھرے مارا
    قزاق اجل کا لوٹے ہے ، دن رات بجا کر نقارا
    کیا بدھیا بھینسا بیل شتر کیا گونیں پلا سر بھارا
    کیا گیہوں چانول موٹھ مٹر کیا آگ دھواں کیا انگارا
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    گر تو ہے لکھی بنجارا اور کھیپ بھی تیری بھاری ہے
    اے غافل تجھ سے بھی چڑھتا ایک اور بڑا بیوپاری ہے
    کیا شکر مصری قند گری کیا سانبھر میٹھا کھاری ہے
    کیا داکھ منقا سونٹھ مرچ کیا کیسر لونگ سپاری ہے
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    تو بدھیا لادے بیل بھرے جو پورب پچھم جاوے گا
    یا سود بڑھا کر لاوے گا یا ٹوٹا گھاٹا پاوے گا
    قزاق اجل کا رستے میں جب بھالا مار گراوے گا
    دھن دولت ناتی پوتا کیا اک کنبا کام نہ آوے گا
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    ہر منزل میں اب ساتھ تیرے یہ جیتا ڈیرا ڈانڈا ہے
    زر دام درم کا بھانڈا ہے بندوق سپر اور کھانڈا ہے
    جب نایک تن کا نکل گیا جو ملکوں ملکوں بانڈا ہے
    پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے نہ حلوا ہے نہ مانڈا ہے
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    جب چلتے چلتے رستے میں یہ گون تری ڈھل جاوے گی
    اک بدھیا تیری مٹی پر پھر گھاس نہ چرنے آوے گی
    یہ کھیپ جو تو نے لادی ہےسب حصوں میں بٹ جاوے گی
    دھِی پُوت جنوائی بیٹا کیا بنجارن پاس نہ آوے گی
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    یہ کھیپ بھرے جو جاتا ہے یہ کھیپ میاں مت گن اپنی
    اب کوئی گھڑی پل ساعت میں‌یہ کھیپ بدن کی ہے کھپنی
    کیا تھال کٹورے چاندی کے کیا پیتل کی ڈبیا ڈھپنی
    کیا برتن سونے روپے کے کیا مٹی کی ہنڈیا چینی
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    کچھ کام نہ آوے گا تیرے یہ لعل زمرد سیم و زر
    جب پونچی باٹ میں بکھرے گی پھر آن بنے گی جان اوپر
    نقارے نوبت بان نشان دولت حشمت فوجیں لشکر
    کیا مسند تکیہ ملک مکاں کیا چوکی کرسی تخت چھتر
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    کیوں جی پر بوجھ اٹھاتا ہے ان گونوں بھاری بھاری کے
    جب موت کا ڈیرا آن پڑا پھر دونے ہیں بیوپاری کے
    کیا ساز جڑاؤ زر زیور کیا گوٹے تھان کناری کے
    کیا گھوڑے زین سنہری کے کیا ہاتھی لال عماری کے
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    مغرور نہ ہو تلواروں پر مت بھول بھروسے ڈھالوں کے
    سب پٹا توڑ کے بھاگیں گے منہ دیکھ اجل کے بھالوں کا
    کیا ڈبے موتی ہیروں کے کیا ڈھیر خزانے مالوں کے
    کیا بقچے تاش مشجر کے کیا تختے شال دو شالوں کے
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    کیا سخت مکاں بنواتا ہے کھم تیرے تن کا ہے پولا
    تو اونچے کوٹ اٹھاتا ہے واں گور گڑھے نے منہ کھولا
    کیا رینی خندق رند بڑے کیا برج کنگورا انمولا
    گڑھ کوٹ رہکلہ توپ قلعہ کیا شیشہ دار اور کیا گولا
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    ہر آن نفح اور ٹوٹے میں کیوں مرتا پھرتا ہے بَن بَن
    ٹک غافل دل میں‌سوچ ذرا ہے ساتھ لگا تیرے دشمن
    کیا لونڈی باندی دائی ددا، کیا بندا چیلا نیک چلن
    کیا مندر مسجد تال کنواں کیا کھیتی باڑی پھول چمن
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    جب مرگ پھرا کر چابک کو یہ بیل بدن کا ہانکے گا
    کوئی تاج سمیٹے گا تیرا کوئی گون سیئے اور ٹانکے گا
    ہو ڈھیر اکیلا جنگل میں تو خاک لحد کی پھانکے گا
    اس جنگل میں‌پھر آہ نظیر اک بھنگا آن نہ جھانکے گا
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
     
    ملک بلال، پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واصف بھائی !

    بہت فکر انگیز کلام ہے۔

    میاں محمد بخش :ra: کی سیف الملوک کا ایک پنجابی شعر یاد آگیا


    بلبل باغ چمن دے اندر آلنڑا رہی سی بناندی
    آلنڑا نہ چڑھیا توڑ محمد اُڈ گئی روندی تے کُرلاندی​
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست شراکت
    نظیر کی یہ نظم شاہکار نظموں میں شمار ہوتی ہے
    نظیر کی شاعری زمین اور فرش نشین سے جڑی ہوئی ہے، اس کی نظر ایسی باریکیوں پر بھی بہت گہری ہے جنہیں بہت زیادہ در خورِ اعتنا نہیں سمجھا جاتا۔ یہ کوئی عام سی بات نہیں ہے، نظیر کی ژرف نگاہی اور بیانیہ، تہذیب اور تہذیبی عناصر کے رچاؤ کا برتاؤ بھی بہت اہم ہیں
    شراکت کا شکریہ
    شاد و آباد رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب ۔۔۔۔ زبردست شراکت۔۔۔۔ بہت شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    شاعر کے بارے میں کچھ معلومات مل سکیں یا مزید کلام مل سکے تو :)
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں