1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سب سے پتلا لیپ ٹاپ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏17 جنوری 2008۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    ’دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ‘


    [​IMG]
    ایک عشاریہ تین کلو وزنی اس لیپ ٹاپ کی قیمت بارہ سو برطانوی پونڈ ہے
    اپیل کمپیوٹر کے مالک سٹیو جابز نے دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ،’میک بک ایئر‘ متعارف کروایا ہے۔

    اس لیپ ٹاپ کی موٹائی قریباً دو سینٹی میٹر ہے اور اس کی نقاب کشائی سان فرانسسکو میں ہوئی۔ یہ لیپ ٹاپ ایک لفافے میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔

    سٹیو جابز کا کہنا ہے کہ یہ انجینئرنگ کا حیرت انگیز کارنامہ ہے۔ایپل نے چِپ بنانے والی کمپنی اِنٹیل کے ساتھ مل کر اس لیپ ٹاپ کے لیے خصوصی طور پر مختصر پراسیسر تیار کروایا ہے۔

    کمپیوٹر کا حجم کم رکھنے کے لیے اس میں سی ڈی یا ڈی وی ڈی ڈرائیو نہیں لگائی گئی۔ یہ مکمل طور ایک وائرلیس مشین ہے اور یہ تقریباً دو ہفتے میں بازار میں آجائے گا۔ برطانیہ میں اس کی قیمت بارہ سو پونڈ جبکہ امریکہ میں اٹھارہ سو ڈالر ہوگی۔

    اس کمپیوٹر میں میں اسّی گیگا بائٹ کی ہارڈ ڈسک لگے گی جبکہ تقریباً ایک ہزار ڈالر خرچ کرکے چونسٹھ گیگا بائٹ کی سالڈ سٹیٹ ہارڈ ڈرائیو بھی لگائی جا سکے گی۔

    یہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر مارکیٹ میں سونی، ڈیل اور ایسوس جیسی کمپنیوں کی پورٹیبل مشینوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ یہ تمام کمپنیاں پہلے ہی پتلے اور زیادہ موبائل لیپ ٹاپ بنا رہی ہیں جنہیں ’سب نوٹ بک‘ کا نام دیا گیا ہے۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کوئی بڑا کارنامہ نہیں ۔

    البتہ سی-ڈی یا ڈی-وی-ڈی ڈرائیو کا نہ ہونا ایک “ خامی “ ضرور ہے۔
     
  3. مون لائیٹ
    آف لائن

    مون لائیٹ ممبر

    شمولیت:
    ‏27 دسمبر 2007
    پیغامات:
    69
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بالکل آپ کی بات سے ہم اتفاق کرتے ہیں۔
     
  4. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بات تو سوچن ایبل ہے۔۔ ویسے یہ مجھ سے بھی سمارٹ ہے۔۔ :suno:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں