1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سبز چائے کے فعایدہ

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سانا, ‏5 جنوری 2012۔

  1. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    سبز چائے

    سبز چائے کولیسٹرال کو کم کرتی ہے

    چینی سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد ثابت کیا ہے کہ سبز چائے میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو ایل ڈی ایل یعنی برے کولیسٹرال کو کم کرتا ہے اور ایچ ڈی ایل یعنی اچھے کولیسٹرال کو بڑھاتا ہے ۔ پنگ ٹم چان اور ان کے ساتھی سائنسدانوں نے ہیمسٹرز لے کر ان کو زیادہ چکنائی والی خوراک کھلائی جب ان میں ٹرائی گلسرائڈ اور کولیسٹرال کی سطح بہت اونچی ہوگئی تو ان کو تین کپ سبز چائے چار پانچ ہفتے پلائی جس سے ان کی ٹرائی گلسرائڈ اور کولیسٹرال کی سطح نیچے آگئی ۔ جن ہیمسٹرز کو 15 کپ روزانہ پلائے گئے ان کی کولیسٹرال کی سطح ۔ کل کا تیسرا حصہ کم ہو گئی اس کے علاوہ ایپوبی پروٹین جو کہ انتہائی ضرر رساں ہے کوئی آدھی کے لگ بھگ کم ہو گئی ۔میں نے صرف چائینیز کی تحقیق کا حوالہ دیا ہے ۔ مغربی ممالک بشمول امریکہ کے محقق بھی سبز چائے کی مندرجہ بالا اور مندرجہ ذیل خوبیاں بیان کرتے ہیں ۔

    سبز چائے کینسر سے بچاتی ہے

    سبز چائے میں پولی فینالز کی کافی مقدار ہوتی ہے جو نہائت طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں ۔ یہ ان آزاد ریڈیکلز کو نیوٹریلائز کرتے ہیں جو الٹراوائلٹ لائٹ ۔ ریڈی ایشن
    ۔ سگریٹ کے دھوئیں یا ہوا کی پولیوشن کی وجہ سے خطرناک بن جاتے ہیں اور کینسر یا امراض قلب کا باعث بنتے ہیں ۔

    سبز چائے ہاضمہ ٹھیک کرنے کا بھی عمدہ نسخہ ہے ۔ سبز چائے بطور سٹیمولینٹ ۔ ڈائی یوریٹک ۔ بلیڈنگ کنٹرول کرنے اور زخموں کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے ۔ دارچینی ڈال کر بنائی جائے تو ذیابیطس کو کنٹرول کرتی ہے ۔

    Atherosclerosis
    سبز چائے اتھروسلروسس بالخصوص کورونری آرٹری کے مرض کو روکتی ہے ۔
    میں ہونے والی انفلیمیشن کو سبز چائےکم کرتی ہے ۔ Inflammatory Bowel Disease (IBD)

    جگر کی بیماریاں اور یرقان
    جو لوگ روزانہ سبز چائے کے دس یا زیادہ کپ پیتے ہیں انہیں جگر کی بیماریوں بشمول یرقان کا کم خطرہ ہوتا ہے ۔

    Slimming
    سبز چائے کا ایکسٹریکٹ چربی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے آدمی موٹا نہیں ہوتا ۔

    مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل سائٹس دیکھئے


    http://www.sciencedaily.com/releases/2003/08/030805072109.htm
    http://www.vitacost.com/science/hn/Benefits_Weight/Green_Tea.htm
    http://healthyherbs.about.com/cs/herbfaqs/p/pfgrtea.htm
    http://www.newstarget.com/000371.html
    http://news.bbc.co.uk/2/hi/health/3125469.stm

    یہ تحریر مندرجہ ذیل جگہ سے لی گئی ہے۔
    http://www.theajmals.com/blog/2005/12/سبز-چائے-یا-‍قہوا-ایک-عمدہ-علاج/
     
  2. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    شکریہ سانا جی کافی اچھی معلومات شئیر کی ہیں آپ نے ۔ تین چار کپ سبز چائے روزانہ شروع کرنے جا رہا ہوں ۔
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    ہر کھانے کے بعد لیں ذیادہ بہتر ہے۔۔۔ہاضمے میں مددگار ثابت ہو گا
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    ذرا وضاحت کردیں ہمارے ہاں جس کو سبز چائے کہا جاتا ہے اس میں تو کریم اور کھویا بھی ڈالا جاتا ہے اس سے تو کولیسٹرول یا ایل ڈی ایل کم ہونا مشکل ہے ہاں البتہ بڑھ سکتا ہے

    یا پھر سبز قہوہ ہے جسے لیمن گراس کہا جاتا ہے شاید یہ اس کا ذکر خیر ہورہا ہے پلیز وضاحت فرمائیے
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    ذرا وضاحت کردیں ہمارے ہاں جس کو سبز چائے کہا جاتا ہے اس میں تو کریم اور کھویا بھی ڈالا جاتا ہے اس سے تو کولیسٹرول یا ایل ڈی ایل کم ہونا مشکل ہے ہاں البتہ بڑھ سکتا ہے

    یا پھر سبز قہوہ ہے جسے لیمن گراس کہا جاتا ہے شاید یہ اس کا ذکر خیر ہورہا ہے پلیز وضاحت فرمائیے
     
  6. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    بہت خوب سانا بہت اچھی معلومات شئیر کی ہے آپ نے۔۔
    اور سبز چائے کو لے کر میرے جو تحفظات تھے وہ سارے دور ہوگئے ہیں اب میں بلا جھجک دن میں 3،2، مرتبہ چائے پہ سکتی ہوں
     
  7. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    ہارون بھائی آپ کو جو بھی ڈوٹ وہاں پر دے لنک پر جا کر دیکھ لیں سمجھ جائیں گے
     
  8. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    یہ تحریر آپ کے ڈوٹس دیکھ کر ہی ڈالی ہے میں نے
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    شکریہ سانا ۔
    آپ نے بہت اچھے انداز میں اور معلوماتی تحریر منتخب کی ۔
     
  10. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    پسند کر نے کے لیے آپ سب دوستوں کا شکریہ۔:dilphool:
     
  11. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    سبز چائے ہمارے شہر پشاور میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے اس کے دو حصے ہیں ایک کو قہوہ کہا جاتا ہے اور دوسرے کو جس کی طرف محترم ہارون رشید صاحب نے اشارہ کیا ہے اس کا اردو میں نام کشمیری چائے اور ہمارے پشاور میں شیر چائے کہا جاتا ہے۔
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ



    ہماری طرف تو اسے کشمیری چائے کہا جاتا ہے ۔​
     
  13. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    اچھا . .... پھر تو ہم نے بھی پی ہے کشمیری چائے بہت مزہ کی ہوتی ہے:hpy:
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    روحانی بابا جی اور آصف بیٹا وضاحت کا شکریہ
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    اب اس لنک کو دیکھیں اور پھر مجھے بتائیں
     
  16. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    محترم المقام ہارون الرشید صاحب آپ نے جو لنک ارسال کیا ہے اس کے مطابق تو یہ ایک اشتہاری مشروب ہوا اور اس میں چائے کی سبز پتی کے ساتھ لیموں کا چھلکا خشک شدہ کے ٹکڑے اور یاسمین (چنبیلی خشک شدہ)کے پتے ہوتے ہیں یہ مشروب زیادہ تر پنجاب سائڈ پر استعمال ہوتا ہے ہمارے پشاور میں اس کو بہت ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ قہوہ کو اصل حالت میں استعمال کیا جاتا ہے پشاور میں قہوہ کی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک کو پلنڈو کہتے ہیں اور ایک ہلکی پتیوں والا (یعنی کینیا سپیشیل ایک نمبر والا)
    اجزاء
    قہوہ کی پتی اور سبز الائچی
    بنانے کا طریقہ:
    دو پیالی قہوہ کا طریقہ یہ ہے کہ چار پیالی پانی رکھا جاتا ہے اور ٹھنڈے پانی میں ہی الائچی کا چھلکا ڈال دیں پھر جب ابل کر تین کپ رہ جائے تو اس میں دو چائے کے چمچ قہوہ کی پتی ڈال دیں اور ایک ابال آنے پر چولہا بند کردیں اور کیتلی کو ڈھک دیں اور اس دوران الائچی کے بیچ کو کوٹ لیں اور اس کو دونوں پیالیوں میں برابر برابر ڈال دیں اور اوپر سے گرم گرم قہوہ ڈال دیں اور چینی بعد میں حسب ضرورت ملادیں۔
    لیجئے جناب گرم گرم قہوہ دستیاب ہے۔
     
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    قہوہ اور اس کی افادیت کے بارے میں اچھی معلومات دی جا رہی ہیں ۔ شکریہ دوستوں کا۔
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سبز چائے کے فعایدہ

    محترم روحانی بابا جی آپ کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں