1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سبحان تیری شان عیاں برگ وثمر میں-خالق تیری صناعی ہےہرشجر وحجر میں۔ حمدیہ کلام

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏26 جون 2016۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بارگاہِ الہیہ میں تازہ حمدیہ کلام
    سبحان تیری شان عیاں برگ و ثمر میں
    خالق ! تیری صناعی ہے ہر شجر وحجر میں
    -
    آفاق تیری عظمتِ ہستی کے ہیں شاہد
    ڈنکا تیری قدرت کا بجے شمس وقمرمیں
    -
    تو ربِّ جہاں ، مالکِ ہر ارض و سما ہے
    پالے تو ہر اک جان کو برمیں یا بحر میں
    -
    تحقیق و مباحث کے دفاتر کو کھنگالا
    تیرا ہی پتہ ملتا ہے ہر لفظ وسطر میں
    -
    وسعت تیری رحمت کی زمانے میں سمائی
    تو شفقتِ مادر میں ، تو ہی کرمِ پِدر میں
    -
    ظاہر ہی نہیں ، دنیائے باطن میں بھی تو ہے
    تو روح میں، تو قلب میں تو دیدہء تر میں
    -
    مافوق ہے تو عقلِ بشر سے میرے مولا !
    چاہے تو سماجائے فقط قلبِ بشر میں
    -
    لوَلَاکَ سے تخلیق کا عُقدہ ہوا افشا
    پنہاں تھی فقط شانِ نبی، کُن کے امر میں
    -
    ڈھونڈے جو تجھے اپنے تئیں ڈھونڈ نہ پائے
    پائے جو تلاشے تجھے محبوب کے گھر میں
    -
    ہم طالبِ رحمت ہیں، گنہ گار ہیں مولا !
    بخشش تیری مل جائے یہاں اور حشر میں
    -
    صدقہء نبی، حق کو عطا کر وہی نصرت
    جو تو نے اتاری تھی ، اُحد اور بدر میں
    -
    ایمان رضا ہے وہ رگِ جاں سے بھی اقرب
    ہے دردِ ہجر کیسا یہ پھر قلب و جگر میں ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کلام : محمد نعیم رضا قادری۔ اتوار 26جون2016۔ ویانا
     
    Last edited: ‏3 اگست 2016
    آصف احمد بھٹی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    کیا خوب حمدیہ کلام ہے۔
    اللہ کریم قبول فرمائے۔
    آمین
     
    آصف احمد بھٹی، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    آصف احمد بھٹی اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔ آمین ۔ جزاک اللہ خیر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ پیارے بھائی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں