1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سانحہ ساہیوال، جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏7 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سانحہ ساہیوال کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
    سانحہ ساہیوال کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست احتشام کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دائرکی۔
    درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے بھائی کو دہشت گرد قراردیا گیا، ذیشان شریف انسان تھا، ہمیں کسی امداد کی ضرورت نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اورذیشان کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے بے گناہ قرار دیا جائے۔
    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے لاہور کے دورے کے دوران اعلی سطحی اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیا تھا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں