1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سانا, ‏7 جولائی 2011۔

  1. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    یہ چہرے تو دیکھو اُداسی تو دیکھو
    مجھے کہہ رہے ہیں محبت نہ کرنا
    ملیں گے تمہیں لوگ ہر موڈ پر
    مگر تم کسی سے بھی چاہت نہ کرنا
    میں کہہ رہاہوں سمجھ لو تو بہتر
    کسی سے بھی عداوت نہ کرنا
    یہاں ڈستے ہیں سانپوں کی صورت
    کبھی آستینوں کی ہاجت نہ کرنا
    کتابیں ہیں پڑھنی تو اک بات سن لو
    گلابوں کی ان میں حفاظت نہ کرنا
    محبت ہے قدرت کی بخشی امانت
    بھول کر بھی اس میں خیانت نہ کرنا
    محبت میں تم سے ہی کرتا ہوں عمران
    تم کبھی بھی اس میں تجارت نہ کرنا
     
  2. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    کس قدر آگ برستی ہے یہاں
    خلق شبنم کو ترستی ہے یہاں

    صرف اندیشۂ افعی ہی نہیں
    پھول کی شاخ بھی ڈستی ہے یہاں

    رُخ کدھر موڑ گیا ہے دریا
    اب نہ وہ لوگ نہ بستی ہے یہاں

    زندہ درگور ہُوئے اہلِ نظر
    کس قدر مُردہ پرستی ہے یہاں

    زیست وہ جنسِ گراں ہے کہ فراز
    موت کے مول بھی سَستی ہے یہاں
     
  3. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    اب رت بدلی تو خوشبو کا سفر دیکھے گا کون
    زخم پھولوں کی طرح مہکیں گے پر دیکھے گا کون

    زخم جتنے بھی تھے سب منسوب قاتل سے ہوئے
    تیرے ہاتھوں کے نشاں اے چارہ گر دیکھے گا کون

    وہ ہوس ہو یا وفا ہو بات محرومی کی ہے
    لوگ پھل پھول دیکھیں گے شجر دیکھے گا کون

    ہم چراغ شب ہی جب ٹہرے تو پھر کیا سوچنا
    رات تھی کس کا مقدر اور سحر دیکھے گا کون

    ہر کوئی اپنی ہوا میں مست پھرتا ہے فراز
    شہر نا پرساں میں تیر چشم تر دیکھے گا کون
     
  4. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    بہت خوب بہت اچھی پسند ہے آپ کی سانا :p_rose123:
     
  5. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    شکریہ اسما جی :flor::n_TYTYTY:
     
  6. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    زندہ درگور ہُوئے اہلِ نظر
    کس قدر مُردہ پرستی ہے یہاں



    واہ
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    بہت اچھا انتخاب ہے سانا جی
    بہت خوب!
     
  8. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں
    کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں

    تو بھی ہیرے سے بن گیا تھا پتھر
    ہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں

    تو کہ یکتا تھا بے شمار ہوا
    ہم بھی ٹوٹیں تو جا بجا ہو جائیں

    ہم بھی مجبوریوں کا عذر کریں
    پھر کہیں اور مبتلا ہو جائیں
    ہم اگر منزلیں نہ بن پائے
    منزلوں تک کا راستہ ہو جائیں

    دیر سے سوچ میں ہیں پروانے
    راکھ ہو جائیں یا ہوا ہو جائیں
    اب کے گر تو ملے تو ہم تجھ سے
    ایسے لپٹیں تری قبا ہو جائیں
    بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فراز
    کیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    بہت خوب۔۔ :a180:
     
  10. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    تسکین محبت کے فقط دو ہی طریقے تھے
    یا دل نہ بنا ہوتا، یا ہم نہ بنے ہوتے
     
  11. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    اس سے ملنے کو دل چاہتا ہے
    کچھ سننے سنانے کو دل چاہتا ہے
    کسی کے منانے کا نداز ایسا ہے
    کہ پھر روٹھ جانے کو دل چاہتا ہے
     
  12. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    ہم نہ ہونگے تو کون منائے کا تمہیں
    یوں بات بات پر رُٹھا نہ کرو
     
  13. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    مجھ کو یہ سوچ ہی کافی ہے جلانے کئے لیے
    میں نہ ہوتا تو کوئی اور تمہارا ہوتا
     
  14. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    مجھے زندگی کی دعا نہ دے
    میری زندگی سے بنی نہیں
    کوئی زندگی پہ کرے یقین
    مجھے زندگی پہ یقین نہیں
     
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    ساناکاانتخاب بے مثال ہے۔ ماشاءاللہ
    مالک تمہیں اپنی حفاظت میں رکھے اور ہر مراد پوری ہو۔
     
  16. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    آپ کا اعتبار کون کرے


    آپ کا اعتبار کون کرے
    روز کا انتظار کون کرے

    ذکر مہر و وفا تو ہم کرتے
    پر تمہیں شرمسار کون کرے

    جو ہو اوس چشم مست سے بیخود
    پھر اوسے ہوشیار کون کرے

    تم تو ہو جان اِک زمانے کی
    جان تم پر نثار کون کرے

    آفتِ روزگار جب تم ہو
    شکوہء روزگار کون کرے

    اپنی تسبیح رہنے دے زاہد
    دانہ دانہ شمار کون کرے

    ہجر میں زہر کھا کے مر جاؤں
    موت کا انتظار کون کرے

    آنکھ ہے ترک زلف ہی صیّاد
    دیکھیں دل کا شکار کون کرے

    غیر نے تم سے بیوفائی کی
    یہ چلن اختیار کون کرے

    وعدہ کرتے نہیں یہ کہتے ہیں
    تجھ کو امیدوار کون کرے

    داغ کی شکل دیکھ کر بولے
    ایسی صورت کو پیار کون کرے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    قہر ہے موت ہے قضا ہے عشق


    قہر ہے موت ہے قضا ہے عشق
    سچ تو يہ ہے بری بلا ہے عشق

    اثر غم ذرا بتا دينا
    وہ بہت پوچھتے ہيں کيا ہے عشق

    آفت جاں ہے کوئی پردہ نشيں
    مرے دل ميں آ چھپا ہے عشق

    کس ملاحت سرشت کو چاہا
    تلخ کامی پہ با مزا ہے عشق

    ہم کو ترجيح تم پہ ہے يعني
    دل رہا حسن و جاں رہا عشق

    ديکھ حالت مری کہيں کافر
    نام دوزخ کا کيوں دھرا ہے عشق

    ديکھیے کس جگہ ڈبو دے گا
    ميری کشتی کا نا خدا ہے عشق

    آپ مجھ سے نباہيں گے سچ ہے
    با وفا حسن بے وفا ہے عشق

    قيس و فرہاد وامق و مومن
    مر گئے سب ہی کيا وبا ہے عشق
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    مجھ سا جہان میں نادان بھی نہ ہو


    مجھ سا جہان میں نادان بھی نہ ہو
    کر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو
    کچھ بھی نہیں ہوں مگر اتنا ضرور ہے
    بِن میرے شائد آپ کی پہچان بھی نہ ہو
    آشفتہ سر جو لوگ ہیں مشکل پسند ہیں
    مشکل نہ ہو جو کام تو آسان بھی نہ ہو
    محرومیوں کا ہم نے گلہ تک نہیں کیا
    لیکن یہ کیا کہ دل میں یہ ارمان بھی نہ ہو
    خوابوں سی دلنواز حقیقت نہیں کوئی
    یہ بھی نہ ہو تو درد کا درمان بھی نہ ہو
    رونا یہی تو ہے کہ اسے چاہتے ہیں ہم
    اے سعد جس کے ملنے کا امکان بھی نہ ہو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "سانا کی پسند ۔۔۔۔۔"

    روین شاکر
    منظر ہے وہی ٹھٹک رہی ہوں



    منظر ہے وہی ٹھٹک رہی ہوں

    حیرت سے پلک جھپک رہی ہوں

    یہ تُو ہے کہ میرا واہمہ ہے!

    بند آنکھوں سے تجھ کو تک رہی ہوں

    جیسے کہ کبھی نہ تھا تعارف

    یوں ملتے ہوئے جھجک رہی ہوں

    پہچان! میں تیری روشنی ہوں

    اور تیری پلک پلک رہی ہوں

    کیا چَین ملا ہے………سر جو اُس کے

    شانوں پہ رکھے سِسک رہی ہوں

    پتّھر پہ کھلی ، پہ چشمِ گُل میں

    کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہوں

    جگنو کہیں تھک کے گرِ چُکا ہے

    جنگل میں کہاں بھٹک رہی ہوں

    گڑیا مری سوچ کی چھنی کیا

    بچّی کی طرح بِلک رہی ہوں

    اِک عمر ہُوئی ہے خُود سے لڑتے

    اندر سے تمام تھک رہی ہوں

    رس پھر سے جڑوں میں جا رہا ہے

    میں شاخ پہ کب سےپک رہی ہوں

    تخلیقِ جمالِ فن کا لمحہ!

    کلیوں کی طرح چٹک رہی ہوں

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ًًمسفرہ
    آف لائن

    ًًمسفرہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2015
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔
    سنانا اچھا ذوق آپ کا ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں