سانا جی کو شادی مبارک ہمارے بزرگ کہتے ہیں کہ لڑکیاں چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں جنکو ایکدن اڑ ہی جانا ہوتا ہے ۔۔۔ویسے حیرت ہے نا کہ پر نہیں پھر بھی لڑکیاں اڑ جاتیں ۔۔۔ہاہا جی ہاں ایسے ہی ہماری اردو کی ایک بہت پیاری صارفہ محترمہ سانا جی اڑ گئی ہیں اپنے پیا گھر کی طرف میری طرف سے اور ہماری اردو پیاری اردو کی تمام انتظامیہ و صارفین کی طرف سے سانا جی کو دلی مبارکباد قبول ہو شادی مبارک یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو تمہیں یہ حسین خوشی مبارک ہو کبھی نہ آئے کوئی غم قریب تمہارے جہاں میں سب سے اچھے ہوں نصیب تمہارے سانا سوئیٹی آپ کو یہ نیا وحسین سفربہت بہت مبارک ہو اللہ پاک آپ کو ازدواجی زندگی کی تمام خوشیاں نصیب فرمائے۔ آمین اللہ آپ کی جُوڑی سلامت رکھے اور آپ کو اچھی زندگی دے۔۔۔آمین میرے دل کی یہ دعا ہے کے خدا کرے آپکی زندگی کا ہر لمحہ گلاب ہو جائے آپکی ذات کا محور مہتاب ہو جائے جن پر برستی ہیں خدا کی خاص رحمتیں ان ہستیوں میں آپکا بھی انتخاب ہو جائے
بہت بہت مبارک ہو ، اللہ آپ کو اس نئے سفر پہ کامیاب و کامران اور ثابت قدم رکھے، آپ دونوں میں محبت بڑھائے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ کا سچا ساتھی بنائے۔ اللہ کرے آپ دونوں ایک دوسرے کی راحت کا ساماں بنے رہیں ہمیشہ۔ آمین۔ اللہ تعالیٰ سےدُلہا دُلہن کی ذہنی ہم آہنگی اور آسودگی کی ڈھیروں دعائیں۔ دونوں خاندانوں کیلئے یہ شادی محبتوں اور خوشیوںکا سنگِ میل ثابت ہو۔آمین۔ بہت بہت مبارک ہو بہنا خوش رہیں بہت جئیں
میری اور سے بھی سانا جی کو بہت بہت ودھائی ہو ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس نئی زندگی میں بھی ایسے ہی خوشیاں بکھیرے جیسے آپ نے یہاں اس فورم میں ہرپل ہمارے درمیاں خوشیاں بکھیری ہیں۔
اسلام علیکم سانا بہن ہم سب آپ کی خوشیوں کیلئے دعا گو ہیں ، اللہ کریم کے حضور دعا ہے کہ آپ سسرال میں ہمیشہ خوش رہیں
آمین السلام علیکم آپ سب کی دعاوں اور نیک تمناوں کا بہت بہت شکریہ @تانیہ @پاکستانی55 @غوری @ملک بلال @اویس جمال لون @ابو تیمور @مالا @احتشام محمود صدیقی @شہبازحسین رضوی @ھارون رشید آپ کا بہت بہت شکریہ:thnz::thnz:
السلام علیکم حاضری والی میڈم بہنا شادی خانہ آبادی پر اپنے برادر کی طرف سے دلی مبارک باد قبول کریں۔ اللہ سبحانہ تعالی آپ کی تمام دلی مرادیں پوری فرمائے۔ آمین
السلام علیکم سانا بہن۔ شادی مبارک ہو اللہ پاک آپ کی زندگی کو خوشیوں اور راحتوں سے بھرپور فرمائے۔ اور جلدی جلدی واپس ہماری اردو پر لائے۔ آمین ثم آمین