1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی راہنما ڈاکٹر عاصم کو بچانے کے بھونڈے حربے---

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد بابر سلیم, ‏9 نومبر 2015۔

  1. محمد بابر سلیم
    آف لائن

    محمد بابر سلیم ممبر

    شمولیت:
    ‏8 نومبر 2015
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    سندھ حکومت نے رینجرز کی تحویل میں موجود سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم،،ڈاکٹر عاصم کو بچانے کے لیئے ایک اور حربہ استعمال کیا ہے،،ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے لیئے بنائی گئی جے آئی ٹی (مشترکہ تفتیشی ٹیم)میں مالیاتی بے ضابطگیوں کی تفتیش کے ماہر نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سمیت 4 اداروں کو شامل ہی نہیں کیا

    سندھ حکومت پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم،،ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،،

    وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم سے مشترکہ تفتیش کے لیئے جے آئی ٹی کا پروانہ 28 اکتوبر کو جاری کیا،،

    اس اہم ترین جے آئی ٹی میں ڈاکٹر عاصم کی جانب سے قومی خزانے کو نقصان پہنچائے جانے کے الزامات، زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، غیر قانونی گیس کنکشنز کے اجرا اور تخریب کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی تفتیش کی جانی ہے،،

    اس جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی ساوتھ داکٹر فاروق کے سپرد کی گئی ہے لیکن ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن اور انٹیلیجنس بیورو جیسے اداروں کو اس جے آئی ٹی میں شامل ہی نہیں کیا گیا،،

    ماہرین کہتے ہیں کے جے آئی ٹی میں شامل رینجرز، اسپیشل برانچ اور انٹیلیجنس ادارے دہشتگردوں کی معاونت تو جانچ لیں گے لیکن مالی بے ضابطگیاں جانچنے کے لیئے نیب یا ایف آئی اے کا ہونا ضرورہی ہے،،

    دوسری جانب سائیں سرکار نے جے آئی ٹی بنا کر بال دوبارہ رینجرز کے کورٹ میں یہ کہ کر پھینک دی ہے کہ اگر رینجرز اس جے آئی ٹی پر کوئی اعتراض کرے تو نئی جے آئی ٹی بنا دیں گے

    یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر آصف علی زرداری آپے سے اس قدر باہر ہوئے تھے کہ انہوں نے براہ راست فوج کو دھمکانا شروع کر دیا تھا،،
    ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے کئی اہم اور اعلی عہدوں پر تعینات افسران بھی رینجرز کے مہمان بنائے گئے،،اور اس اہم گرفتاری کے بعد سے پیپلز پارٹی اعلی قیادت بشمول آصف زرداری، فریال تالپور اور سندھ کے سابق وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن بیرون ملک جا چکے ہیں،،

    ہمارے زرائع کہتے ہیں کہ مشترکہ تفتیش کی رپورٹ ڈاکٹر عاصم کے مستقبل کے حوالے سے اہم ترین دستاویز ہو گی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں