1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زیتون کے خواص و اثرات

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ڈاکٹر نسرین, ‏17 اکتوبر 2008۔

  1. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    زیتون ایک درخت ہے جس کا پھل زیتونہ کہلاتا ہے اُس پھل سے جو تیل حاصل کیا جاتا ہے اُسے روغنِ زیتون کہا جاتا ہے۔زیتون اور روغنِ زیتون کے بےشمار خواص اور فوائد ہیں۔
    زیتون اور روغنِ زیتون کے بارے میں کئی احادیث میں بھی ذکر ہے اور بعض حوالوں سے اسے ستر بیماریوں کے لئے شافی قرار دیا گیا ہے۔
    روغنِ زیتون سب سے زیادہ پیٹ کے امراض کے لئے مفید اور شافی ہوتا ہے۔یہ بدن کو گرم کرتا ہے،پتھری کو توڑ کر نکالتا ہے اور قبض کشا بھی ہے۔
    معدے کے افعال کو درست کرکے روغنِ زیتون بھوک کو بڑھاتا ہے اور آنتوں میں پڑے ہوئے سدے بھی کھول دیتا ہے۔پتے کی پتھری بھی روغنِ زیتون کے استعمال سے ٹوٹ کر خارج ہوجاتی ہے۔
    زیتون کا تیل اگر تھوڑی مقدار میں دودھ کے ساتھ ملا کر پیئیں تو اس سے بتدریج السر سے مکمل طور پر نجات مل جاتی ہے اور معدے کی تیزابیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔
    دائمی اور پرانے قبض کو ختم کرنے کے لئے ایک تولہ روغنِ زیتون کو جو کے گرم پانی میں ڈال کر پیئیں تو دو تین دن کے اندر قبض سے نجات مل جاتی ہے۔
    پیٹ کے اندر اگر فاسد مادے پیدا ہو چکے ہوں یا پیٹ میں کوئی زہریلی شئے چلی جائے تو اُس کا ا‌ثر زائل کرنے کی خاطر زیتون کا تیل ہی سب سے موثر اور اکسیر تریاق ہوگا۔
    زیتون کے تیل کو کسی نہ کسی صورت میں جو لوگ کھاتے رہتے ہیں وہ کبھی آنتوں اور پیٹ کے سرطان کا شکار نہیں ہوسکتے۔
    تپِ دق جیسے موذی مرض کا علاج بھی بذریعہ روغنِ زیتون شافی انداز میں کیا جاسکتا ہے۔اس مقصد کے لئے ہر روز تین اونس روغنِ زیتون براہِ راست یا دودھ میں ملا کر پینا ضروری ہوتا ہے۔یہ عمل تقریباً دو ماہ تک جاری رکھیں تو اس مرض سے مستقل طور پر نجات مل جاتی ہے۔
    روغنِ زیتون کو دمہ کے مرض سے بچنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے لئے شہد اور زیتون کے تیل کو برابر وزن کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر پینا چاہیے ۔مستقل استعمال سے دمہ ختم ہو جاتا ہے ۔نزلہ زکام اور کھانسی بھی مستقل طور پر ختم ہوجاتے ہیں۔
    زیتون کا تیل پسینہ خارج کرنے کا موجب بنتا ہے۔جسمانی اعضاء کو قوت اور توانائی بخشتا ہے۔
    زیتون کے تیل کو جلد کی متعدد بیماریوں کے علاج کے لئے مجرد حالت میں یا مرہم میں شامل کرکے اکسیر بنایا جا سکتا ہے۔یہ جلد کے تمام بیرونی عوارض میں مفید ہوتا ہے۔آگ کے جلنے سے بنے ہوئے زخموں ،پھوڑے پُھنسیوں داد اور عام زخم کے علاج کے لئے بھی زیتون کا تیل لگانا فائدہ مند ہوتا ہے۔زیتون کی مسلسل مالش سے چیچک اور زخم کے داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔
    آنکھوں کی کئی بیماریوں اور سرخی و سوزش ختم کرنے کے لئے سلائی سے زیتون کا تیل آنکھ میں لگائیں تو افاقہ ہوتا ہے۔
    بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے سفید ہونے سے روکنے کی خاطر ہر روز بالوں میں زیتون کا تیل لگانا سب سے بڑا اور موثر نسخہ ہے۔
    زیتون کے تیل کی باقاعدہ مالش کرنے سے جوڑوں کا درد اور لنگڑی کا درد ( عرق النساء ) بھی بدستور ختم ہوجاتا ہے۔
    خواتین اپنے ہاتھوں ،بازوؤں اور چہرے کو نکھارنے کے لئے اور گداز رکھنے کی خاطر زیتون کے تیل کی مالش کو معمول بنا لیں تو یہ جلد کے لئے نہایت مفید ہوتا ہے۔
    بچھو ،شہد کی مکھی یا بِھڑ وغیرہ کے کاٹے پر روغنِ زیتون ملنے سے جلد ہی زہر کا اثر زائل ہوجاتا ہے اور درد سے نجات مل جاتی ہے۔
    روغنِ زیتون کا موسمِ سرما میں استعمال کرنے سے بالوں سے خشکی سکری دور ہوجاتی ہے۔
    جو لوگ زیتون کے تیل میں کھانا بناتے ہیں وہ لاتعداد عوارض اور بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔
    حکماء کا کہنا ہے کہ روغنِ زیتون میں خرگوش کو گوشت پکا کر کھانے سے عورتوں میں بانجھ پن ختم ہوسکتا ہے۔
    کلونجی کو بھون کر زیتون کے تیل میں پیس کر مرہم بنا کر اگر پرانی خارش یا فِنگس پر لگائیں تو اس سے چند دنوں میں افاقہ محسوس ہوتا ہے۔
    غرضکیہ زیتون کے روغن میں پکے ہوئے پکوان ،اچار یا مٹھائیاں ذائقے میں منفرد ہوتی ہے اور معدے پر گراں نہیں گزرتی، زیتون کا تیل صحت اور تندرستی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور معدے کی فعالیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
     
  2. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    زیتون کی کیمیائی ترکیب:
    رسیدہ زیتون تقریبآ 30 فیصدی روغن پر مشتمل ہوتا ہے جس میں Oleic acid, Linolenic acid اور Palmitic acid پائے جاتے ہیں۔ زیتون میں سوڈیم، وٹامن اے، وٹامن ای اور آئرن پایا جاتا ہے۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ نسرین جی
    آپ ہمیشہ بہت زبردست معلومات مہیا کرتی ھیں شکریہ
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ڈاکٹر صاحبہ ۔
    زیتون کے تیل کی اتنی خصوصیات بتانے پر اللہ تعالی آپکو جزائے حسنہ عطا فرمائے۔ آمین
    بہت ہی مفید مضمون ہے۔ شکریہ :dilphool:
     
  5. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :a180: :a180: :a180: :a180:








    ذرا ایک نظر--------------------اردو ادب/تلقین انقلاب
     
  6. ملک ذلفی
    آف لائن

    ملک ذلفی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    316
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    زیتون سے متعلق معلومات میں اضافے کا بہت بہت شکریہ :hpy:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ملک ذلفی بھائی ۔
    کیسے ہیں آپ ؟
    کہاں رہے اتنی دیر ؟
    بہت عرصے بعد تشریف لائےہیں ؟
    اب آتے رہیے گا۔ شکریہ
     
  8. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ۔۔۔
    لیکن خرگوش کا گوشت کہاں سے ملے گا؟
     
  9. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کس خرگوش کی باتیں کر رہی ہیں آپ؟ کیا آپ کے یہاں خرگوش نہیں ملتا، اگر نہیں ملتا تو گدہے اور خرگوش دونوں کے کان شکل و صورت میں مشابہ ہوتے ہیں لہٰذا گدہے کا گوشت استعمال میں لائیں۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ڈاکٹر صاحبہ ۔
    تو کیا اب ہماری اردو کے صارفین کو آپکے علاج سے شفایاب ہونے کے لیے گدھوں کا گوشت بھی استعمال کرنا ہوگا :nose:
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر نسرین صاحبہ آپ نے اپنے گزشتہ مضمون میں انجیر کے بارے جانکاری دی اور اب کے زیتون کے بارے۔۔۔اللہ کرے انداز بیاں اسی طرح جاری و ساری رہے۔ اور اتنے مفید اور قیمتی معلومات سے ہم لوگ مستفید ہوتے رہیں۔ آپ کا شکریہ کہ اتنی مفید معلومات زیب محفل کی ہیں۔
     
  12. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جناب یہ علاج ان کے لئے ہے جو خرگوش کے گوشت کی تلاش میں ہیں، ورنہ تو میں نے خرگوش ہی کا گوشت استعمال کرنے کو کب کہا تھا۔
     
  13. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شکریہ کہ آپ نے حوصلہ افزائی فرمائی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں