1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زیادہ چھوٹے بچوں کے لیے ٹیلی ویژن دیکھنا مضر صحت

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وجدان, ‏21 جولائی 2008۔

  1. وجدان
    آف لائن

    وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2008
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنا سکول جانے والے چھوٹے بچوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ جبکہ ٹی وی دیکھنے سے ان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین نفسیات کی ایک ٹیم نے اس ضمن میں تحقیق کیلئے 50 بچوں کو زیر مشاہدہ رکھا جن کی عمریں 12، 24 اور 36 ماہ تھیں اور ان بچوں کو ایک گھنٹے تک پس منظر موجود ٹیلی ویژن کے ساتھ مختلف کھلونوں سے ایک گھنٹے تک کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
    ماہرین نے آدھ گھنٹے تک ٹیلی ویژن چلنے دیا جس کے دوران مختلف گیمز اور اشتہارات چلائے گئے جبکہ آدھے گھنٹے بعد ٹیلی ویژن بند کر دیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ٹی وی دیکھنے کے دوران ان چھوٹے بچوں کی توجہ بار بار اپنے کھلونوں سے ہٹی اور وہ صیحح طریقے سے کھلونوں کے ساتھ نہ کھیل سکے اور وہ کبھی کھلونوں کو اور کبھی ٹی وی کو ٹکٹککی باندھ کر دیکھتے رہے۔ تاہم آدھے گھنٹے بعد ٹی وی بند کر دئیے جانے کے بعد بچے بھر پور توجہ سے کھلونوں کے ساتھ کھیلے۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سکول جانے سے پہلے کی عمر کے بچوں کو ٹیلی ویژن سے دور رکھیں تاکة ان کی دوران کھیل یا پڑھائی کی طرف توجہ متاثر نہ ہو۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فائزہ اور فیضان کے لیے بہت مفید معلومات ہیں
    شکریہ :hands:
     
  3. وجدان
    آف لائن

    وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2008
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جی یقیناً۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں