1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زیادہ بیٹھنا، کم حرکت کرنا ۔عمر میں کمی کا باعث بنتا ہے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏2 مارچ 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زیادہ بیٹھنا، کم حرکت کرنا ۔عمر میں کمی کا باعث بنتا ہے

    [​IMG]

    کراچی — ’ریڈرز ڈائجسٹ‘ کا کہنا ہے کہ، 25 سال سے زیادہ عمر والوں کے ایک گھنٹہ بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے سے ان کی متوقع زندگی کے 22 منٹ کم ہو جاتے ہیں۔

    جریدے کے مطابق، اگر کوئی کمپیوٹر پر کام کر رہا ہو یا ٹی وی دیکھ رہا ہو تو اس کے بیچ وقفہ کر لے جیسے کہ ہر کمرشل بریک میں چہل قدمی کرلے کیونکہ کچھ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہتر ہوتا ہے یعنی کہ بس کھڑے ہو جانا اور ہلنا جلنا شروع کر دینا درست سمت میں بڑا قدم ہے۔

    ’ریڈرز ڈائجسٹ‘ کے آرٹیکل میں بیٹھے رہنے کے نقصانات کو دیکھتے ہوئے اسے نئی قسم کی تمباکو نوشی کہا گیا ہے۔

    جریدہ کہتا ہے کہ کوئی چاہے باقائدہ ورزش کرتا ہو، لیکن اگر وہ باقی وقت زیادہ تر بیٹھا رہتا ہے تو یہ اس کی صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ ورزش کے فوائد ضرور ہیں، لیکن دن کے باقی اوقات میں بھی ہلتے جلتے رہنا خون میں موجود گلوکوس کو استعمال کر کے انسان کو صحت مند رکھتا ہے۔

    جریدے کے مطابق، کاہلی اور بیٹھے رہنے کی وجہ سے انسانی پٹھے سکڑ کر چکنائی کی بجائے گلوکوس پر انحصار کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اس سے خون میں چکنائی کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو کہ دل کے امراض کا سبب بن سکتی ہے۔ اور یہ اضافی چکنائی پٹھوں اور جگر سمیت جسم کے ان حصوں میں جمع ہوجاتی ہے جہاں اسے جمع نہیں ہونا چاہئے۔

    کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال کے دل کے شعبے کے سربراہ، ڈاکٹر فیصل احمد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ صرف بیٹھے رہنا ہی نہیں، بلکہ نقل و حرکت کم کرنا اور ورزش کا نہ کرنا انسان کو دل کے امراض اور کینسر جیسے مرض میں مبتلا کرکے موت کا سبب بن سکتا ہے۔

    بحوالہ
     
    ابوازھر، سعدیہ، سین اور 5 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو بہت ڈرا دینے والی بات بتائی آپ نے۔
    مجھے اور ھارون بھائی کو تو اس بارے میں فکر کرنی چاہیے۔ :(
     
    ابوازھر، شاہنوازعامر، تانیہ اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    اوپر تصویر کس کی لگا دی ؟
     
    ابوازھر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ابوازھر
    آف لائن

    ابوازھر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2014
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    465
    ملک کا جھنڈا:
    شائد زیادہ بیٹھنے والوں کی ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے تو لگتا ہے زیادہ آکڑنے والوں کی تصویر ہے
     
    ابوازھر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کرسی والوں کی ہے
     
    ابوازھر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ابوازھر
    آف لائن

    ابوازھر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2014
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    465
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خیال میں یہ چئیر مین ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں