1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زہے نصیب ، میں سرکار کے دیار میں ہوں - تنویر پھول

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏8 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    "زہے نصیب ، میں سرکار کے دیار میں ہوں"
    خوشا کہ گنبد خضرا ہی کے جوار میں ہوں
    خدا کا شکر ہے ، میں اِن دنوں کہاں آیا !
    کبھی قُبا میں ، کبھی اُن کی رہگزار میں ہوں​

    بلایا مسجدِ آقا میں میرے خالق نے
    نظر ہے روضے پہ ، میں صحنِ سایہ دار میں ہوں​

    کہا خدا نے ، وہ رحمت ہیں عالموں کے لئے
    میں اُن کے لطف کے ، احساں کے آبشار میں ہوں​

    خدا قریب ہے شہ رگ سے ، دل میں ہیں آقا
    میں عشقِ سرور کونین کے حصار میں ہوں​

    مجھے یقین ہے ، سرور کی ہے نظر مجھ پر
    سنہری جالی پہ رحمت کے انتظار میں ہوں​

    وہ کاش !حشر میں کہہ دیں ، ہے میرا خاص غلام
    حقیر اُمّتی اُن کا ہوں ، کس قطار میں ہوں !​

    یہ آرزو ہے مِری ، میں بھی اُس جگہ جاوں
    مِرا وجود کہے ، میں حرا کے غار میں ہوں​


    نبی کی نعت ہے لب پر ، یہ پھول کہتا ہے
    جو آیا طیبہ تو اب دامنِ بہار میں ہوں
    -----
    تنویر پھول
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں