1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زعفرانی کوفتے

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏28 مئی 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    قيمہ باريک آدھا کلو
    پياز ايک پائو
    دہي آدھا پائو
    گھي ايک پائو
    ادرک آدھا چھٹانک
    لہسن آٹھ جوے
    چنے بھنے ہوئے نصف چھٹانک
    خشخاش نصف چھٹانک
    ہرا دھنيا حسب ضرورت
    ہري مرچ حسب ضرورت
    گرم مصالحہ ايک چھوٹا چمچہ
    زعفران چوتھائي چھوٹا چمچہ

    کيوڑہ چار بڑے چمچے



    ترکيب:

    قيمہ آدھا ابال ليں، اور کچا قيمہ اور ابلا قيمہ ملا کر باريک پيس ليں، اس ميں نمک ، مرچ، گرم مصالحہ ، چنے اورخشخاش سب باريک پيس کر ملا ليں، پياز باريک لچھے دار کاٹ ليں، ادرک، دھنيا ، پودينہ، ہري مرچ باريک کتر کر سب کو ملا کر رکھ ليں، اب پسا ہوا قيمہ لے کر اس کے گول يا چپتے کوفتے بنائيں اور ان کے بيچ پيٹ ميں يہ مصالح بھر ديں، اوپر دھاگہ لپيٹ ديں تاکہ ٹوٹے نہيں، اب يہ کوفتے گھي ميں سرخ کر لیں، ايراني کوفتہ کي طرح اس کا بھي سالن تيار کر ليں، تو اس میں زعفران کيوڑے ميں پيس کر ڈال ديں، ساتھ ہي کوفتے ديگچي ميں رکھ کر چند منٹ کےلئے ڈھانک ديں، پندرہ منٹ کے بعد اتار ليں۔ زعفراني کوفتے تيار ہيں، لوگ يہ کوفتے کھا کر آپ کو داد ضرور ديں گے۔
     
  2. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: زعفرانی کوفتے

    :119: بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
     
  3. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    جواب: زعفرانی کوفتے

    شکریہ جناب۔ ویسے میں جاننا چاہتی ہوں‌کیا آپ پروفشنل کک ہیں؟
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: زعفرانی کوفتے

    بھابی کو میکے جو چھوڑنے جانا تھا اس لئے یہ تبدیلی آئی ھے، بھئی گرمیوں کی چھٹیاں ھیں ناں۔

    پاکیزہ آپ بار بار ایک ہی غلطی کر رہی ھیں، وہ کک نہیں ھیں:happy:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں