1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زعفرانی قورمہ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    زعفرانی قورمہ

    اجزاء: مٹن1/2کلو،پیاز 3 عدد،تیل1 کپ، زعفران 1/2 چائے کا چمچ،دودھ 2 کپ،پسے بادام50گرام،تیز پتا 1 عدد،دار چینی1 ٹکڑا،ہری الائچی 6 عدد،پسی خشخاش1 کھانے کا چمچ،پسا ناریل1 کھانے کا چمچ،ثابت کالی مرچ1 چائے کا چمچ،ادرک لہسن 1 کھانے کا چمچ،نمک 1چائے کا چمچ،پسی ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسی لال مرچ 2 کھانے کے چمچ،کیوڑا چند قطرے ، دہی 375 گرام،پسا گرم مصالحہ 1/2چائے کا چمچ،زیرہ 1 چائے کا چمچ،ادرک باریک کٹی گارنش کے لیے،ہری مرچیں گارنش کے لیے،ہرا دھنیا گارنش کے لیے، تیل 1/2کپ

    ترکیب: تیل گرم کر کے پیاز فرائی کریں اور نکال لیں،پھر اسی تیل میں ثابت گرم مصالحے شامل کر کے فرائی کریں۔اس کے بعد مٹن اور ادرک لہسن ڈال کر بھونیں۔اب اس میں نمک،پسی لال مرچ،پسی ہلدی،زیرہ،پسا گرم مصالحہ او ر پسے بادام شامل کر کے مکس کریں،پھر اس میں دہی ڈال کر بھونیں ۔اس کے بعد دودھ،زعفران اور تلی پیاز کو پیس لیں۔ اس مکسچر کو مٹن کے مکسچر میں ڈال کر حسبِ ضرورت پانی شامل کریں اور اسے ڈھک کر پکائیں،پھر اس میں کیوڑا،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑکیں۔آخر میں اسے گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں