1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زعفرانی زردہ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    زعفرانی زردہ


    اجزاء: چاول ایک کلو،زردہ رنگ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ،زعفران دو چٹکی،سبز الائچی چار عدد،چینی آدھا کلو،دودھ چوتھائی کپ،پستہ دس سے بارہ عدد،بادام دس سے بارہ عدد،چاندی کے ورق چار عدد،گھی ایک کپ،کھویا ایک کپ
    ترکیب: ایک کلوچاول کسی بڑے دیگچے میں اُبالیں اور ساتھ ہی زردہ رنگ بھی ڈال دیں۔جب چاول گلنے کے قریب ہوں تو چولہے سے اُتار لیں اور چھلنی کی مدد سے پانی اچھی طرح نکال لیں۔ایک برتن میں گھی گرم کریں اور اس میں سبز الائچی ڈال کر کڑ کڑائیں۔اب اس میں چاول ڈال دیں،دو چٹکی زعفران کو چوتھائی کپ دودھ میں شامل کریں اور اسے چاولوں پر ڈال دیں،ساتھ ہی آدھا کلو چینی ڈال دیں۔چینی اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ بھی کر سکتے ہیں۔اب ہلکے ہاتھ سے چمچ ہلائیں تا کہ چینی اچھی طرح چاولوں میں شامل ہو جائے لیکن چاول نہ ٹوٹیں۔اب اس میں بادام،پستہ اور کھویا ڈال دیں۔حسبِ پسند پھلوں کے مربے بھی ڈالے جا سکتے ہیں۔اس کے بعد چاولوں کو ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھیں ۔چینی کا پانی خشک ہو جائے تو گرم گرم ڈش میں نکالیں اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں