1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زرداری کیخلاف کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا: سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 ستمبر 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    زرداری کیخلاف کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا: سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی

    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران درخواست گزار شاہد اورکزئی نے عدالت سے استدعا کی کہ میموسکینڈل کیس سے ان کا کیس علیحدہ کرکے سنا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ آپ کی پٹیشن میں کیس علیحدہ کرکے سننے کی بجائے بنچ تبدیلی کی استدعا کی گئی ہے جو فاضل عدالت کے دائر اختیار میں نہیں، بنچ تبدیل کرنے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔ عدالت نے کیس چیف جسٹس کو بھیجتے ہوئے ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ واضح رہے درخواست گزار شاہد اورکزئی نے میموسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کی صدر کو پیشگی اطلاع تھی مگر انہوں نے آرمی چیف کو بروقت اطلاع نہیں کی اور قومی مفاد کے خلاف خفیہ میٹنگز کیں۔ خدشہ ہے کہ وہ صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بیرون ملک فرار نہ ہوجائیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ ان کی درخواست کی سماعت میمو سکینڈل کیس سے علیحدہ کرکے کی جائے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں