1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زاہد حامد سے وزارت قانون واپس، خرم دستگیر کی وزارت بھی تبدیل

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏23 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    زاہد حامد سے وزارت قانون واپس، خرم دستگیر کی وزارت بھی تبدیل
    لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے وزارت قانون واپس لے کر انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وفاقی وزیر مقرر کر دیا ہے جبکہ وزیر مملکت انجینئر خرم دستگیر خان کی وزارت بھی تبدیل کر دی گئی ہے اور انہیں وزیر مملکت برائے نجکاری مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے نوائے وقت نیوز کے مطابق 25 رکنی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے پندرہ روز بعد وزرا اور وزیر مملکت کے قلمدان میں تبدیلی کی گئی ہے اور اس تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ آن لائن کے مطابق میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد پر ججز نظر بندی کیس سے متعلق دباﺅ تھا جس پر انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی ان سے وزارت قانون کا قلمدان واپس لے کر کوئی اور وزارت سونپی جائے واضح رہے زاہد حامد کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر ہے جس میں ججز نظر بندی کیس میں ان کی درخواست پر ان کے دستخط بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں دو سینیٹرز اور ایک رکن اسمبلی کو وفاقی وزیر اور امیر مقام کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ میں مزید وزراءشامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز مزید وزراءکے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ ریاض پیرزادہ، اکرم درانی اور ساجد طوری اور سینیٹر عباس آفریدی حلف اٹھائیں گے۔ اکرم درانی ہاﺅسنگ، ریاض پیرزادہ تجارت، ساجد طوری سفیران کے وزیر ہوں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں