1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ریلوے کی زمینیں بیچنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کریں گے، شیخ رشید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏16 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی قیمتی زمینیں بیچنے کے لئے وزیراعظم سے صدارتی آرڈیننس جاری کئے جانے کی درخواست کی جائےگی، ریلوے میں 23 ہزارافراد بھرتی کرنے کے لئے وزیراعظم کوخط لکھا ہے تاہم 10 ہزار افراد فوری بھرتی کے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلایاجائے گا۔
    شیخ رشید نے کہا ریلوے اسپتالوں میں کوئی علاج نہیں ہورہا، کوشش ہے کہ اسپتال کسی اچھی آرگنائزیشن کودیئے جائیں اس حوالے سے پاکستان آرمی کے حکام سے بھی بات ہورہی ہے، بہت جلد مزید دو ٹرینیں موہنجوداڑو اور روہی ایکسپریس چلانے جارہے ہیں، چند روز میں دو انجنوں پرتجرباتی بنیاد پرٹریکرلگائے جائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں نے 20 دنوں میں دو ٹرینیں بنائی ہیں 100 دنوں میں اورخوشخبری دیں گے، ریلوے کی اراضی واگزارکروانے کے دوران کسی کچی آبادی کو نہیں گرایا جائےگا، ٹرین میں سفرکرنے والے اسپیشل افراد کے ساتھ ایک معاون بھی آدھی قیمت پرسفرکرسکے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں