1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ریستوران میں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از شعیب۔امین, ‏29 اکتوبر 2011۔

  1. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    ریستوران میں
    ---------------

    ہم اک چائے کی میز پہ آ کر
    عشق کا قصہ لے بیٹھے تھے
    ہر خاتون بڑی کومل تھی
    مرد نہایت دل والے تھے

    معتبران شہر میں اک نے
    اس کو افلاطونی ٹھہرایا
    ان کی شریک حیات نے اس پر
    طنز سے "جی اچھا!" فرمایا

    پادریوں میں اک یہ بولے
    عشق گھریلو ہو نہ تو اس سے
    نظم شکم برہم ہوتا ہے
    اک لڑکی نے پوچھا "کیسے؟"

    اک خاتون نے یہ فرمایا
    عشق میں ہے تلوار کی تیزی
    اور اسی دوران میں اٹھہ کر
    چائے کی پیالی شوہر کو دی

    ایک گوشہ بالکل خالی تھا
    تم بھی جو آتیں ہم مل رہتے
    عشق کا مطلب سب پا جاتے
    گو ہم منہ سے کچھ بھی نہ کہتے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں