1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ریحام خان کی کتاب کے بارے میں مختلف اندازے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏4 جون 2018۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ریحام خان کی کتاب ،عمران خان کے قریبی ترین دوست زلفی بخاری میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کردیا


    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی کتاب نے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے ،تحریک انصاف کے رہنما اس کتاب کے متن پر شدید تنقید کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈ یا پر بھی ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ایسی صورتحال میں اب عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے ریحام خان کو ان کی آنے والی کتاب پر دنیا بھر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی ہے۔

    نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق زلفی بخاری نے ریحام خان کی کتاب کو انتہائی گھناونا اور افسوس ناک قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنما انتخابات کے موقع پر ریحام خان کی کتاب شائع ہونے کو ایجنڈا قرار دے رہے ہیں۔ادھرریحام خان کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ ریحام کی کتاب کا متن لیک یا ہیک کر لیا گیا ہے ، کچھ بھی ہو ریحام خان کی کتاب شائع ہو کر رہے گی تاہم کتاب کے شائع ہونے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی جبکہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ ایک سالہ شادی شدہ زندگی کا احاطہ کیا ہے۔

    https://dailypakistan.com.pk/02-Jun-2018/791321
    ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی نئی آنے والی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ریحام خان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    اب برطانیہ میں بھی ایک لاء فرم کی جانب سے ریحام خان کو ان کی کتاب کے حوالے سے قانونی نوٹس بھیجوایا گیا ہے۔

    قانونی نوٹس عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار بخاری عرف ذلفی بخاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان اور ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کی جانب سے بھجوایا گیا۔

    عمران نے نکاح چھپایا، وہ آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے: ریحام

    لندن کی لاء فرم نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ مرکزی درخواست گزار ذلفی بخاری کی ہدایت پر یہ قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔

    اس نوٹس میں لاء فرم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی آنے والی کتاب میں ان کے مؤکلین کے نام لے کر گمراہ کن واقعات درج کیے گئے ہیں، ان باتوں سے ہمارے مؤکلین کو صدمہ پہنچا اور ان کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ریحام خان کے ای میل ایڈریس پر بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی کتاب میں جو بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے ہیں وہ واپس لیے جائیں۔

    تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ریحام خان کو یہ ای میل موصول ہو گئی یا نہیں۔

    ریحام خان کا حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس

    دوسری جانب ریحام خان نے بھی حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ عباسی نے میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

    ریحام خان نے عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے پر ایک لاکھ پاؤنڈز لیے، سلمان احمد

    ریحام خان کی جانب سے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ عباسی نے مجھ پر شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام لگایا اور احسن اقبال سے رابطے کا الزام بھی لگایا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے لہذا حمزہ عباسی غیر مشروط معافی مانگیں۔

    ریحام خان کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ عباسی میڈیا کے ہر اس سیکشن پر آ کرمعافی مانگیں جہاں ریحام کو بدنام کیا گیا بصورت دیگر حمزہ عباسی کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا جائے گا۔

    https://urdu.geo.tv/latest/185411-
    ریحام خان کی کتاب میں کیا لکھا ہے؟ کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان شیطان شخص ٗ ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف ۔۔! حیرت انگیز انکشافات

    کراچی(نیوزڈیسک)ٹی وی اینکر، اداکار اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حمزہ علی عباسی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آنے والی کتاب پڑھ لی۔حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئیٹ میں کتاب کا خلاصہ 2 سطروں میں بتاتے ہوئے لکھا کہ کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ ’عمران خان شیطان شخص جب کہ ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے شخص ہیں‘۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ریحام خان پی ایم ایل این ایجنڈا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات کا

    بگل بجتے ہی شریف برادران نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے لکھوائی گئی کتاب لندن میں جاری کروا دی ہے۔ کتاب کی باضابطہ تقریب رونمائی ریحام خان آئندہ ہفتے لندن میں ہی کریں گی۔ ریحام خان نے سیاسی مقاصد کیلئے لکھی گئی کتاب میں خاوند اور بیوی کے مقدس رشتے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے سابقہ خاوند اعجاز خان پر گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ عمران خان کی ذات پر بھی ذومعنی حملے کئے ۔ لندن میں کتاب پڑھے جانے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے ریحام خان کے اپنے کردار پر سوالات اٹھا دیئے۔ پاکستانی نژاد ایک شہری نے برطانوی عدالت سے بھی رجوع کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے طلاق لینے کے بعد میاں شہباز شریف اور امیر مقام کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کیلئے کٹھ پتلی بن جانے والی ریحام خان نے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی لندن میں اپنی کتاب کے اجراء کا اعلان کردیا ہے اور آئندہ ہفتے اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی بھی کروانے جارہی ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ریحام خان کو پیغام دیا ہے کہ تقریب رونمائی پر مسلم لیگ (ن) کی چھاپ نہ لگنے دی جائے اور تقریب میں زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مدعو کیا جائے۔ کتاب کے اجراء کے بعد برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب سے اسلامی روایات کو پامال کردیا گیا ہے۔اسلام نے ہمیں درس دیا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں لیکن ریحام خان نے اپنے دو سابق شوہروں پر گھٹیا الزامات لگا کر اسلامی اقدار سے روگردانی کی۔ ایک طرف ریحام خان نے اپنے سابق شوہروں پر گند اچھالا اور دوسری طرف اپنے کردار کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا۔ ریحام خان کی کتاب کے ابتدائی ردعمل میں برطانیہ کی مقامی عدالت میں ایک پاکستانی نژاد شہری نے مقدمہ بھی دائر کردیا ہے جبکہ کچھ شہری تقریب رونمائی کے بعد ریحام خان کو عدالت لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کتاب کے اجراء سے پہلے ریحام خان اور مسلم لیگی قیادت میں لمحہ بہ لمحہ رابطے رہے۔ شریف برادران کا خیال ہے کہ مذکورہ کتاب عمران خان کا آئندہ الیکشن سے پہلے کردار مسخ کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اقتدار سے رخصتی کے بعد شریف برادران نے ریحام خان کی کتاب سے بھاری امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

    http://javedch.com/latest-news/2018/06/02/454792


     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    سب گندی سیاست کا نتیجہ ہے۔

    کوئی نہ کوئی ریحام خان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر رہا ہے۔ اور وہ ہو رہی ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    لندن کا صحافی، رشید مبین، جو اسکی کتاب کا مصنف تھا، نے بھی حمزہ کی تائید کی کہ کتاب کے ابتدائی 270 صفحوں تک اس نے اپنی گزشتہ زندگی بارے لکھا تھا لیکن اسکے بعد جب اس نے عمران کیخلاف مغلظات لکھنے کے لیے کہا تو اس نے انکار کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہی بات حمزہ بھی کہہ رہا تھا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    2002 کے الیکشن ہونے والے تھے اور نواز شریف نے عمران خان کے خلاف گندی مہم شروع کی ہو ئی تھی ۔اور اس وقت جمیما عمران خان کی سابق بیوی بنی گالہ میں تھی ۔اس وقت ہوا کا رخ کسی اور طرف تھا عمران خان اپنی سیٹ جیت گیا لیکن پارٹی ٹوٹ گی اور جمیما بھی شریفوں کی میڈیا مہم اور گندے پراپیگنڈے کی وجہ سے لندن چلی آئی اور بعد میں طلاق ہو گی ۔ بے نظیر اور نصرت بھٹو کو بدنام کرنے کے لئے انھوں نے گندے ہربے استعمال کیے ۔یہ سب شریفوں کا کارنامہ ہے یہ کتاب الیکشن سے دو ہفتے پہلے چھپ کر مارکیٹ میں آنی تھی لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا اور ان کا پردہ چاک ہو گیا ان کو اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے یہ صرف دوسروں کو بدنام کر کے ووٹ حاصل کرتے ہیں ،لیکن اس دفعہ یہ اور ریحام خان بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔
    اس دفعہ انھوں نے اپنی گندی مہم میں عمران اور پی ٹی آئی کے علاوہ ٹی وی اینکرز ،آئی ایس آئی ،وسیم اکرم اس کی مرحوم بیوی کے خلاف گندہ زہر اگلا ہے حمزہ عباسی اور مراد سعید کو بدنام کرنے کی کوشش کی گی ہے ریحام نے اپنے پہلے خاوند کے خلاف بھی زہر اُگلا ہے ۔ملتان کی عدالت نے کتاب کی اشاعت روک دی ہے ۔لندن سے بھی ریحام خان کو اچھا خاصہ جھٹکا لگے گا ۔کیونکہ جو الزام اس کتاب میں لگائے گے ہیں ان کے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے کتاب نہیں چھپ سکے گی ۔اور اگر یہ بات عدالت تک جاتی ہے تو ریحام خان کو اتنا ہرجانہ بھرنا پڑے گا کہ اس کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے اور عائشہ گلالئی کی طرح سچ اُگلنے پر مجبور ہو جائے گی ۔
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    یوں سمجھ لیجیے کہ ریحام کی کتاب کی شکل میں ن لیگ نے اپنے تئیں ماسٹر سٹروک کھیلنے کی تیاری کر رکھی تھی۔ پلان یہ تھا کہ الیکشن سے صرف دو ماہ قبل یہ کتاب اس طرح سے لانچ کی جائے کہ اپنی پسند کے صحافیوں کو پہلے ہی اس کتاب کا متن دے دیا جاے۔ وہ ریحام کا سولو انٹرویو کریں۔ پھر ن لیگ کے لیڈران ریحام کی اخلاقی حمایت میں میدان میں کود پڑیں اور الیکشن سے دو ہفتے قبل جب پی ٹی آئی اپنی الیکشن کمپین لانچ کرے تو یہ لوگ کتاب کا پراپیگنڈا لانچ کر دیں۔ مخصؤص میڈیا گروپس اس کتاب کے متن کو اس طریقے سے پیش کرتے کہ پی ٹی آئی انتہائی دفاعی پوزیشن پر آکھڑی ہوتی مگر حمزہ علی عناسی نے سارا پلان ہی چوپٹ کر دیا۔ تسلسل کے ساتھ مسلم لیگی رہنماوں کے ریحام کی کتاب کے متعلق ماضی کے بیانات، ریحام اور احسن اقبال کی ای میلز کی کہانی اور ریحام بی بی کی مریم نواز سے ملاقات نے جہاں مسلم لیگ ن کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے اور وہ اپنی صفائیاں دے رہے ہیں وہیں ریحام کی کتاب میں وسیم اکرم کی بیوی، پی ٹی آئی کی خواتین رہنماوں عندلیب عباس، انیلہ، عمران کی بہنوں، جمایمہ خان پر انتہائی فحش کیچڑ اور خواتین میڈیا پرسنز کے عمران خان کے ساتھ افیرز اور انتہائی فحش کلمات نے میڈیا کی تمام توپوں کا رخ الٹا ریحام خان کی طرف کر دیا ہے۔ ن اور ریحام کا پورا پلان اب الٹا ان کے گلے پڑ رہا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو پاگل عورت ہے رمضان میں اس نے اپنی دکان کھول کر تماشہ لگا رکھا ہے
    بیچاری کو گمان ہے کے اسکے کتاب دھماکا خیز ہوگی اور پی ٹی آئ کی لیڈرشپ کی نیندیں حرام کر دے گی یہ نہیں پتا اس غلیظ کتاب میں لوگ پکوڑے رکھ کر بھی نہیں بیچیں گے
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ لوگ گندی چالیں چلتے ہیں ۔امید ہے کہ ان کے گندے کھیل کو اب روک دیا جائے گا ۔ یہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے کہاں تک جا سکتے ہیں اور اقتدار میں آ کر پیسہ بنانے کے علاوہ اور کوئی ایجنڈا نہیں رکھتے ۔امید ہے اس دفعہ ان سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ان شاء اللہ
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سنا ہے شہباز شریف نے اس کو ایک کروڑ ڈالر دیا ہے ۔یہ بھی دولت کی بھوکی ہے ۔عمران خان سے شادی دولت اور شہرت کے لئے ت کی تھی ۔یہ بی بی سی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے والی لڑکی تھی اس کا لباس اور اس کے ویڈیو دیکھ کر شرم آتی تھی اس کا پہلا سابقہ خاوند سرجن ہے
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ان شاء اللہ
     
  10. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    اسکا کوئی ثبوت نہیں مل رہا
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    حمزہ عباسی نے کل ٹی پر بتایا تھا کہ ان کے پاس سورس ہے
     
  12. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ریحام خان کے پاس عمران خان کا بلیک بیری فون بھی ھے
     
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میرا خیال ہے بلیک بیری والی بات صرف ایک دھمکی تھی اگر کچھ ہوتا تو گلالئی نے ابھی تک عمران خان کے خلاف کیس کر کے کیس جیت لیا ہوتا ۔گلالئی تو کہہ رہی تھی کہ اس کے اپنے فون میں ثبوت موجود ہیں اگر ہوتے تو وہ کبھی نہ چھپاتی ۔
     
  14. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ہو سکتا ہے کہ دھمکی ہی ہو
     
  15. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    اس کتاب کو لے کر بیان بازی صرف پی ٹی آئ کی طرف سے ہو رہی ہے ، نون لیگ اس سے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہے
     
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس کتاب میں جن کی عزت اچھالی گی ہے جن کو بدنام کیا گیا ہے ان لوگوں نے اپنا نام کلئیر کرنا ہے ۔ن والوں نے وار کیا ہے اب لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں