1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے: سعودی وارننگ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏15 جولائی 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے ریاض میں تعینات روسی مندوب برائے انسانی حقوق کے ایک بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ وزارت خارجہ نے روس کے مندوب برائے انسانی حقوق کے بیان پراحتجاج کرتےہوئے اسے"معاندنہ" قرار دیا اور ماسکو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا سلسلہ بند کردے۔

    سعودی وزارت خارجہ کے عہدیدار کی جانب سے جاری بیان ملک کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بھی نقل کیا ہے۔ بیان میں روسی مندوب کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اور سفارتی آداب کےخلا ف اور معاندانہ قراردیا ہے۔

    وزارت خارجہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خود بھی دوسرے ممالک کی خود مختاری اور ان کی بالادستی کا قائل ہے جو کسی دوسرے ملک کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ ایسے میں ماسکو کو بھی یہی مشورہ دیتا ہے کہ وہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات کے بارے میں کسی قسم کا مشورہ دینے کی کوشش نہ کرے۔ یہ ہماری اپنی پالیسی ہے کہ ہم اندرون ملک شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض یہ توقع رکھتا ہے کہ روسی عہدیدار کے اس بیان سے شام میں نہتے شہریوں کے قتل عام سے عالمی توجہ نہیں ہٹے گی۔ عالمی برادری روسی عہدیداروں کی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے شام میں خون کی ہولی بند کرانے پر توجہ دیں گے۔ شام میں قیام امن کے لیے سعودی عرب عالمی برادری کے ساتھ ہے۔
    العربیہ نیوز
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے: سعودی وارننگ

    روس نے تو صرف بیان دیا ہے اور سعودیہ جو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیان سے بڑھ کر دخل اندازی کرتا ہے اس بارے میں کیا کہیں گے؟ نواز شریف اور مشرف کا تو سامنے کا معاملہ ہے اس کے علاوہ بھی بہت سی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔
     
  3. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے: سعودی وارننگ

    روس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، مداخلت کے لیے امریکہ کافی ہے
     
  4. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے: سعودی وارننگ

    ہمارے حکمرانوں کو بھی ایسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے، لیکن انکی آنکھیں اپنی لالچ اور بزدلی نے بند کر رکھی ہیںِ۔
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے: سعودی وارننگ

    روس کی اب وہ حیثیت نہیں‌رہی۔۔۔۔سو اس لیے ان روسی پالیسیوں کا اثر اب بین الاقوامی پر اس طرح نہیں‌پڑنے والا جس طرح بطور پر سپر پاور طاقت رکھتی تھی۔۔۔۔۔۔۔جیسے اب امریکہ مستی میں ہے۔۔۔۔۔۔ویسے ہی ماضی میں سابق سویت یونین کا حال تھا۔۔۔۔مگر اب یہ تاریخ کے باب ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور سبق ہیں سبق حاصل اور غور و فکر کرنے والوں‌کے لیے۔۔۔۔۔اپنی تباہی کا سامان ہر قوم خود کرتی ہے ۔۔۔۔ہاں البتہ الزام عام طور پر دوسروں پر لگتا رہتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں