1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روزے کی منفرد خصوصیات

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏13 جولائی 2012۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    برادرانِ محترم
    روزہ اسلام کا ایک اہم و منفرد خصوصیات کا حامل فریضہ ہے
    یہ ایسا مہتم بالشان ہے کہ جو مسلمان اس کی کما حقہ پاسداری کرے گا اسے خداوند کی ذات بدلے میں ملے گی، جبکہ باقی فرائض وعبادات میں ایسا نہیں ہے

    آئیے اس فریضے کے چند اہم امور پر بنظر غائر روشنی ڈالتے ہیں

    روزہ کی اہمیت اورفرضیت​

    اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ایمان اورنماز و زکوۃ کے بعد روزے کادرجہ ہے۔
    قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے۔
    ’’اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیاگیا ہے جیسے کہ تم سے پہلی امتوں پربھی فرض کیا گیا تھا تاکہ تم میں تقوی کی صفت پیدا ہو۔‘‘ (سورۃ البقرہ)
    اسلام میں پورے مہینے رمضان کے روزے فرض ہیں اور جو شخص بلا کسی عذر اور مجبوری کے رمضان کا ایک روزہ بھی چھوڑ دے تو وہ بہت ہی سخت گناہ گار ہے ۔
    ایک حدیث میں ہے:
    ’’ جوشخص بلا کسی معذوری اور بیماری کے رمضان کا ایک روزہ بھی چھوڑ دے ، وہ اگر اس کے بدلے ساری عمر بھی روزہ رکھے تو اس کا پورا حق ادا نہ ہوسکے گا۔‘‘
    روزوں کا ثواب​

    روزے میں چوں کہ کھانے پینے اور نفسانی شہوت کے پورا کرنے سے اپنے نفس کو عبادت کی نیت سے روکا جاتا ہے اور اللہ تعالی کے واسطے اپنی خواہشوں اور لذتوں کو قربان کیا جاتا ہے ، اس لیے اللہ تعالی نے اس کا ثواب بھی سب سے نرالا اور بہت زیادہ رکھا ہے۔
    ایک حدیث میں ہے:
    ’’بندوں کے سارے نیک اعمال کی جزا کا ایک قانون مقرر ہے اور ہر عمل کا ثواب اسی مقررہ حساب سے دیا جائے گالیکن روزہ اس عام قانون سے مستثنی ہے ۔ اس کے متعلق اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ بندہ روزے میں میرے لئے اپنا کھانا پینا اور اپنے نفس کی شہوت کو قربان کرتا ہے اس لیے روزہ کی جزا بندہ کو میں خود براہ راست دوں گا۔‘‘
    ایک دوسر ی حدیث میں ہے:
    ’’ جو شخص پورے ایمان و یقین کے ساتھ اور اللہ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لئے اور اس سے ثواب لینے کے لیے رمضان کے روزے رکھے تو اس کے پہلے سب گناہ معاف کردیے جائیں گے۔‘‘
    ایک اور حدیث شریف میں ہے:
    روزہ دار کے لیے فرحت کے دوخاص مواقع ہیں: ایک خاص فرحت اس کو افطار کے وقت اس دنیا ہی میں حاصل ہوتی ہے ۔ اور دوسری فرحت آخرت میں اللہ کے سامنے حاضری بارگاہ الہی میں باریابی کے وقت حاصل ہوگی۔‘‘
    ایک اور حدیث میں وارد ہوا ہے:
    ’’روزہ دوزخ کی آگ سے بچانے والی ڈھال ہے اور ایک مضبوط قلعہ ہے(جو دوزخ کے عذاب سے روزہ دار کو محفوظ رکھے گا)۔‘‘
    ایک اور حدیث میں وارد ہوا ہے:
    ’’روزے دار کے لیے خود روزہ اللہ تعالی سے سفارش کرے گا کہ میری وجہ سے اس بندے نے دن کو کھانا پینا اور خواہش نفس کا پورا کرنا چھوڑا تھا۔ (بس اس کو بخش دیا جائے اور اس کو پورا حق دیا جائے تو اللہ تعالی روزہ کی یہ سفارس قبول فرمالے گا۔‘‘
    ایک حدیث شریف میں ہے:
    ’’ روزے دار کے منہ کی بدبو(جو بعض اوقات معدے خالی ہونے کی وجہ سے پیدا ہوجاتی ہے) اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے اچھی ہے۔‘‘
    ان احادیث میں روزے کی جو خصوصیات بیان ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ اس کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ انسانون کو دوسرے حیوانوں سے ممتاز کرتا ہے۔۔۔ جب جی چاہا کھالیا ،جب جی میں آیا پی لیااور جب نفسانی خواہش ہوئی اپنے جوڑے سے لذت حاصل کرلی۔ یہ شان حیوانوں کی ہے اور کبھی نہ کھانا ، کبھی نہ پینا اور جوڑے سے کبھی لذت حاصل نہ کرنا یہ شان فرشتوں کی ہے ۔ پس روزہ رکھ کر انسان دوسرے حیوانوں سے ممتاز ہوتا ہے اور فرشتوں سے ایک طرح کی مناسبت اس کو حاصل ہوجاتی ہے۔
    روزوں کا خاص فائدہ اور کچھ اہم خصوصیات​

    روزے کاایک خاص فائدہ یہ ہے کہ اس کی وجہ سے آدمی میں تقوی ، پرہیز گاری اور خشیتِ الھی کی صفات پیدا ہوتی ہیں اور اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پانے کی طاقت آتی ہے اور اللہ کے حکم کہ مقابلہ میں اپنے نفس کی خواہش اور جی کی چاہت کو دبانے کی عادت پڑتی ہے اور روح کی ترقی اور تربیت ہوتی ہے۔
    لیکن یہ سب باتیں جب حاصل ہوسکتی ہیں کہ روزہ رکھنے والا خود بھی ان کے حاصل کرنے کا ارادہ رکھے اور روزے میں ان تمام باتوں کا لحاظ رہے جن کی ہدایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے ۔ یعنی کھانے پینے کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے گناہون سے پرہیز کرے ،نہ جھوٹ بولے ، نہ غیبت کرے ، نہ کسی سے لڑے جھگڑے ۔۔۔ الغرض روزے کے زمانہ میں تمام ظاہری اور باطنی گناہوں سے پوری طرح بچے جیسا کہ احادیث میں اس کی تاکید کی گئی ہے ۔ چناں چہ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    ’’جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہوتو چاہیئے کہ کوئی گندی اور بری بات اس کی زبان سے نہ نکلے اور وہ شور وشغب بھی نہ کرے اور اگر کوئی آدمی اس سے جھگڑا کرے اور اس کو گالیاں دے تو اس سے بس یہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں (اس لیے تمہاری گالیوں کے جواب میں بھی گالی نہیں دے سکتا )۔‘‘
    ایک اور حدیث ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    ’’ جو شخص روزے میں بھی غلط گوئی اور غلط کاری نہ چھوڑے ، تو اللہ کو اسکے کھانا پانی چھوڑنے کی کوئی ضرورت اور کوئی پرو ا نہیں۔‘‘
    ایک اور حدیث میں ہے ،رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا:
    ’’کتنے ہی ایسے روزہ دار ہوتے ہیں (جو روزہ میں بری باتوں اور برے کاموں سے پرہیز نہیں کرتے اور اسکی وجہ سے) ان کے روزوں کا حاصل بھوک پیاس کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا۔‘‘
    الغرض روزے کے اثر سے روح میں پاکیزگی اور تقوی و پرہیز گاری کی صفت اور نفسانی خواہشات پر قابو پانے کی طاقت جب ہی پیدا ہوگی جب کہ کھانے پینے کی طرح دوسرے تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے پرہیز کیا جائے اور خاص کر جھوٹ ،غیبت اور گالی گلوچ وغیرہ سے زبان کی حفاظت کی جائے۔
    بہر حال اگر اس طرح کے مکمل روزے رکھے جائیں تو ان شاء اللہ وہ سب فائدے حاصل ہوسکتے ہیں،جن کا اوپر ذکر کیا گیا ۔ اور ایسے روزے آدمی کو فرشتہ صفت بناسکتے ہیں۔
    اللہ تعالی ہم سب کو توفیق دے کہ روزے کی حقیقت اور س کی قدر و قیمت کو سمجھیں اور اس کے ذریعہ اپنے اندر تقوی اور پرہیزگاری کی صفات پیدا کریں ۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    جزاک اللہ خیر ۔ یا اخی الفاضل۔ بارک اللہ تعالی
    مجیب منصور بھائی ۔ ایمان افروز مراسلے کے لیے شکریہ
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    جزاک اللہ مجیب منصور بھائی!
    روزہ کے فوائد ، اہمیت اور خصوصیات پر ایمان افروز تحریر ارسال فرمانے پر بہت بہت شکریہ
     
  4. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    جزاک اللہ مجیب منصور بھائی
    ماشاءاللہ بہت اصلاحی اور عمدہ تحریر شئیر کی ہے آپ نے

    جیتے رہیں۔۔۔
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    [BLINK]جزاک اللہ۔۔۔۔۔[/BLINK]
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    آپ تمام حضرات اور باجی تانیہ کا میری اس حقیر کاوش کو پسند فرمانے اور میرا حوصلہ بڑھانے کا بہت بہت شکریہ
    جزاکم اللہ
     
  7. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    بہت اچھا مضمون ہے جزاک اللہ
     
  8. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    رمضان کے نزدیک مناسب موقعے پر آپ نے اتنی خوبصورت تحریر شیئر کی۔
    اللہ آپ کو جذائے خیر دے اور ہم سب کو رمضان کے برکتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
    آمین۔۔
     
  9. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    جزاک اللہ۔ مجیب منصور بھائی۔
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    جزاک اللہ العظیم
     
  11. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    جزاک اللہ احسن الجزاء
     
  12. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزے کی منفرد خصوصیات

    السلام علیکم
    تمام بھائیوں کی طرف سے میری عزت نوازی اور حوصلہ افزائی اور پسندیدگی کا دل و جان بلکہ تہہ دل
    اور
    ساتھ دل کی اتھاہ گہرائیوں‌سے شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں