1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روزانہ ایک حدیث شریف

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏2 مئی 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے رسول (ص) نے فرمایا
    " سات مہلک کاموں سے بچ کر رہو ۔۔۔ صحابہ (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! وہ سات کام کون کون سے ہیں ؟
    آپ نے فرمایا :
    اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنا
    جادو کرنا
    اللہ تعالی کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق قتل کرنا
    سود خوری
    یتیموں کا مال کھانا
    کفار سے مقابلے کے دن پیٹھ پھیر کر بھاگ جانا
    پاک دامن اور عفت مآب اہل ایمان عورتوں پر تہمت طرازی ۔ "
     
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ابی داود
    قبیصہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " پرندوں کو اڑا کر فال لینا ، زمین پر لکیریں کھینچنا اور کسی چیز کو دیکھ کر بد فالی لینا ، یہ سب جادو کی اقسام ہیں "
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ابی داود
    عبد اللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " جس نے علم نجوم کا کچھ حصہ سیکھا اس نے اسی قدر جادو سیکھا ، جتنا زیادہ سیکھتا جائے ، اس کی وجہ سے گناہوں میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جائے گا "
     
  3. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے!
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس نےنمازادا
    کی اوراس میں ام القرآن یعنی سورہ فاتحہ نہ پڑھی باقی حدیث سفیان ہی کی طرح ہےكه اللہ فرماتے
    ہیں میں نےنمازکواپنے اوراپنےبندےکےدرمیان دوحصوں میں تقسیم کیا ہےاسکانصف میرےلئے
    اورنصف میرےبندےکے لئےہے

    صحیح مسلم
    <780>

     
  4. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم
    بعض ازواج مطہرات (رض) سے روایت ہے نبی (ص) نے فرمایا
    " جس نے کسی نجومی پاس جاکر کچھ دریافت کیا اور پھر اس کی بتائی ہوئی بات کو سچ سمجھا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوگی "
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ابی داود
    حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے نبی (ص) نے فرمایا
    " جس شخص نے کسی کاہن کے پاس جاکر اس کی باتوں کی تصدیق کی تو اس نے اس دین کے ساتھ کفر کیا جو محمد (ص) پر اتارا گیا "
     
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " کوئی بیماری متعدی نہیں ، بدفالی اور بدشگونی کی بھی کچھ حقیقت نہیں ، نہ الو کا بولنا ہے اور نہ ہی ماہ صفر ہے "
     
  6. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور
    جب چاند دیکھو تو روزہ توڑ دو،
    اگر بادل آ جائے تو تیس روزے پورے کرو

    صحیح مسلم( ۱۰۸۱ )
    صحیح البخاری( ۱۹۰۶ )
    سنن الترمذی/684
     
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم
    ابو مالک اشعری (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " جاہلیت کے چار کام ایسے ہیں جنہیں میری امت کے لوگ ترک نہیں کریں گے ۔ ۔ ۔
    1 ۔ حسب و نسب اور خاندانی شرف و فضلیت پر فخر کرنا
    2 ۔ دوسروں کے نسب اور خاندان میں نقص اور عیب نکالنا اور طعنہ زنی کرنا
    3 ۔ ستاروں کے اثر سے بارش برسنے کا عقیدہ رکھنا
    4 ۔ نوحہ کرنا ۔۔۔
    نیز آپ نے فرمایا کہ : نوحہ کرنے والی عورت اگر مرنے سے پہلے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اسے گندھک کی شلوار اور خارش کی قمیض پہنا کر اٹھایا جائے گا "
     
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری ناقص معلومات کے مطابق لفظ " توڑ " نہیں " چھوڑ " ہے
    یعنی ۔ ۔ ۔ جب چاند (شوال) دیکھو تو روزہ چھوڑ دو
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    قحط سالی،بےروزگاری اورظالم حکمران کیوں؟

    رسول اللہ
    صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
    جب لوگ ناپ تول میں کمی کرتےہیںتوان پر
    قحط سالی،روزگار کی تنگی اورظالم
    حکمران مسلط کردیے جاتےہیں۔
    (صحیح)
    سنن ابن ماجہ
    <4019>

     
  10. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    رسول الله صلی الله علیه وسلم نےفرمایا؛

    جس نے ایمان کےساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام (تراویح) کیا
    الله تعالی اسکے پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں.

    [صحیح بخاری#2008 لصلاۃ التراویح]
     
  11. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    انس (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تو وہ مجھے اپنی اولاد ، باپ اور باقی تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ رکھے "
     
  12. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کےرسول ﷺ نےفرمایا:
    اگرکوئی شخص جھوٹ بولنااوردغابازی
    کرنانہ چھوڑےتوالله کواسکی کوئی
    ضرورت نہیں کہ وہ اپناکھاناپیناچھوڑدے

    [بخاری#1903]

     
  13. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    توڑ دو ۔ چھوڑ دو ہمارا کیا گیا ترجمہ ہے اور ترک کردو زیادہ بہتر ہے اس موقع پرلیکن
    اصل لفظ ہے افطار کرو کیوں کہ عربی میں وَاَفطِرُو ہے
     
  14. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری۔
    سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کے تمام اعمال اسی کے لیے ہوتے ہیں سوائے روزہ کے کہ وہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا۔ ''
    اور (حدیث کے) آخر میں ارشاد فرمایا :''روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں ایک اس وقت جب وہ افطار کرتا ہے(تو دلی) خوشی محسوس کرتا ہے اور دوسرے جب وہ اپنے پروردگار سے ملاقات کرے گا تو روزے کا ثواب دیکھ کر خوش ہو گا۔ ''
     
  15. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جامع ترمذی
    ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " جو شخص لوگوں کو ناراض کرکے اللہ تعالی کو راضی رکھے اللہ تعالی اس سے راضی ہوجاتا ہے اور لوگوں کو بھی اس سے راضی رکھتا ہے ، اور جو شخص اللہ تعالی کو ناراض کرکے لوگوں کی رضا کا طالب ہو اللہ تعالی بھی اس سے ناراض ہوجاتا ہے اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کر دیتا ہے "
     
  16. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    سیدنا سہلؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ''ریان '' کہتے ہیں، اس دروازہ سے قیامت کے دن روزہ دار داخل ہوں گے، ان کے سوا کوئی (بھی اس دروازے سے) داخل نہ ہو گا۔ کہا جائے گا روزہ دار کہاں ہیں؟ پس وہ اٹھ کھڑے ہوں گے، ان کے سوا کوئی اس دروازہ سے داخل نہ ہو گا پھر جس وقت داخل ہو جائیں گے تو دروازہ بند کر لیا جائے گا غرض اس دروازہ سے کوئی داخل نہ ہو گا۔ ''

    صحیح بخاری
     
  17. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم
    ابن مسعود (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " جو شخص صدمے کے وقت چہرے پر دو ہتڑ مارے ، گریبان پھاڑے اور جہالت کے بول بولے ۔ ۔ ۔ وہ ہم میں سے نہیں "
     
  18. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اللہ کی راہ میں دو جوڑے (کپڑے یا کوئی سی بھی دو چیزیں) تقسیم کرے وہ جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا (فرشتے کہیں گے کہ) اے اللہ کے بندے ! یہ دروازہ اچھا ہے (اس میں سے آ جا) پھر جو کوئی نماز قائم کرنے والوں میں سے ہو گا تو وہ نماز کے دروازے سے پکارا جائے گا اور جو کوئی جہاد کرنے والوں میں سے ہو گا تو وہ جہاد کے دروازے سے پکارا جائے گا اور جو کوئی روزہ داروں میں سے ہو گا تو وہ '' باب الریان '' سے پکارا جائے گا اور جو کوئی صدقہ دینے والوں میں سے ہو گا وہ صدقہ کے دروازے سے پکارا جائے گا تو سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے عرض کی کہ یا رسول اللہﷺ ! میرے ماں باپ آپﷺ پر فدا ہوں جو شخص ان تمام دروازوں سے پکارا جائے تو اس کو پھر کوئی حاجت ہی نہ رہے گی تو کیا کوئی شخص ان تمام دروازوں سے بھی پکارا جائے گا؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' ہاں ! میں امید رکھتا ہوں کہ تم انھیں میں سے ہو گے۔ ''
    صحیح بخاری۔
     
  19. جنید آذر
    آف لائن

    جنید آذر ممبر

    شمولیت:
    ‏9 فروری 2016
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ملک کا جھنڈا:
    Allah-ki-rehmet.jpg
     
    مخلص انسان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جامع ترمذی
    " حضرت عدی بن حاتم (رض) جو کہ پہلے عیسائی تھے کہتے ہیں میں نے نبی کریم (ص) سے کہا : ہم ان علماء اور بزرگوں کی عبادت تو نہیں کرتے تھے ۔ ۔ ۔
    آپ نے فرمایا : کیا ایسا نہیں تھا کہ تم اللہ کی حلال کردہ چیزوں کو ان کے کہنے پر حرام اور اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو ان کے کہنے پر حلال سمجھتے تھے ؟
    میں نے کہا : واقعی ایسا ہی ہے ۔ ۔ ۔
    آپ نے فرمایا : یہی ان کی عبادت ہے "
     
  21. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
    نےفرمایا:

    جب کوئ شخص بھول کر کھا پی لے
    تو اسےچاہیے
    کہ اپنا روزہ پورا کرے
    کیونکہ اللہ نے اسے کھلایا
    اور پلایا ھےـ

    [صحیح بخاری/1933، کتاب الصیام صحیح مسلم/1155]
     
  22. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جامع ترمذی
    سیدنا عمر بن خطاب (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " جس نے اللہ تعالی کے سوا کسی دوسرے کی قسم اٹھائی اس نے کفر کیا یا شرک کا ارتکاب کیا "
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ابی داود
    حذیفہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " یوں نہ کہو جو اللہ تعالی چاہے اور فلاں چاہے ، بلکہ یوں کہو جو اللہ تعالی چاہے اور پھر جو فلاں چاہے ۔ ۔ ۔ "
     
  23. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث:
    ---------------------------------

    جس نےصحابہ سےمحبت کی
    اس نے میری محبت کی وجہ سے ان سےمحبت کی،
    جس نےان سےبغض رکھا
    اس نےمجھ سےبغض رکھا،
    جس نے ان کو تکلیف پہنچائی
    اس نے مجھے تکلیف پہنچائی،
    جس نے مجھے تکلیف دی
    اس نے اللہ کو تکلیف دی،
    جس نے اللہ کو تکلیف دی،
    اللہ اسے جلد اپنے(عذاب میں) گرفتار کردے گا
    -------------------------------------------------

    ترمذی، حدیث 4005، کتاب المناقب،

    باب: اس بارےمیں جو صحابہ کوبرا کہے،
    راوی: عبداللہ رضی اللہ عنہ

     
  24. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے نبی (ص) نے فرمایا
    " اللہ تعالی فرماتے ہیں ابن آدم زمانے کو گالیں دے کر مجھے ایذا پہنچاتا ہے کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں ۔ دن رات کو میں ہی تبدیل کرتا ہوں "
    اور ایک روایت میں ہے ( صحیح مسلم )
    " زمانہ کو گالی مت دو کیونکہ درحقیقت اللہ تعالی ہی زمانہ ہے "
     
  25. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    رسول الله صلی الله علیه وسلم نےفرمایا؛
    جس نے ایمان کےساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام (تراویح) کیا
    الله تعالی اسکے پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں.

    [صحیح بخاری#2008 لصلاۃ التراویح]

     
  26. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ابی داود
    ابو شریح (رض) کہتے ہیں کہ میری کنیت " ابوالحکم " تھی رسول اللہ (ص) نے فرمایا :
    " حکم " اللہ تعالی ہی ہے اور حکم بھی اسی کا نافذ ہوتا ہے ۔ میں نے عرض کیا میری قوم میں جب کسی بات پر اختلاف ہوجائے تو وہ جھگڑا میرے پاس لاتے ہیں تو میں ان کے درمیان فیصلہ کر دیتا ہوں اس پر دونوں فریق راضی ہوجاتے ہیں ۔
    آپ نے فرمایا : یہ کیسی اچھی بات ہے ۔
    پھر فرمایا : تمھارے بیٹوں کے کیا نام ہیں ؟
    میں نے کہا : شریح ، مسلم اور عبداللہ ۔
    آپ نے دریافت فرمایا : ان میں سب سے بڑا کون ہے ؟
    میں نے بتایا کہ " شریح " ۔ تو آپ نے فرمایا : تم ابو شریح ہو ۔ یعنی آج سے تمھاری کنیت ابو شریح ہے ۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
    جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا
    تو اسے بھی اسکےبرابر ثواب ملےگا
    بغیر اسکے کہ روزہ دار کے ثواب سے ذرا بھی کم کیا جائےـ​


    [ترمذی#807 ابن ماجہ#1746 صحیح]

     
  28. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " تم میں سے کوئی یوں دعا نہ کرے کہ یا اللہ ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے ، یا اللہ ! تو چاہتا ہے تو مجھ پر رحم فرما ، بلکہ اللہ تعالی سے پورے وثوق سے سوال و دعا کرے کیونکہ کوئی اللہ تعالی کو مجبور کرنے والا اور اس پر دباؤ ڈالنے والا نہیں "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    
نبی علیہ اسلام
نےفرمایا
    
یہ*رمضان المبارک* 
تمہارےپاس تشریف 
لا چکاہے
اس میں جنت کے
    دروازے
کھول دیےجاتے ہیں
اورآگ کےدروازےبند
    
کردیےجاتےہیں
اور شیاطین قید کردیے
جاتے ہیں
 ​

    سنن نسائی 2105
    

ہررات 
ایک اعلان کرنے والا
اعلان کرتاہے
اے نیکی کےطلب گار!
ادھر
    آ
 اوراےگناہ کےطلب گار 
رک جا
 ​

    سنن نسائی 2109
    

ہررات کواللہ 
لوگوں کو 
جہنم سےآزادکرتےہیں

    سنن ابن ماجہ 1331

     
  30. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ابی داود ۔۔۔ سنن نسائی
    عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " جو شخص اللہ کے نام پر سوال کرے اسے دو ، اور جو شخص اللہ کا واسطہ دے کر پناہ طلب کرے اسے پناہ دو ، اور جو شخص تمھیں دعوت دے اس کی دعوت قبول کرو ، اور جو شخص تمھارے ساتھ نیکی اور حسن سلوک کرے تم بھی اسے اس کا بدلہ دو ۔ اگر تم بدلہ نہ دے سکو تو اس کے حق میں اس قدر دعا کرو کہ تمھیں یقین ہوجائے کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا "
     

اس صفحے کو مشتہر کریں