1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روحانی شاعری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از rohaani_babaa, ‏29 اپریل 2011۔

  1. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم دوستو روحانی بابا حاضر خدمت ہیں روحانی بابا کی روحانی شاعری کو پڑھیئے اور بتائیے کہ مجاز کہ رنگ میں حقیقت کا کچھ مزا آیا یا نہیں؟؟؟
    غالب قد یار کے بارے میں فرماتے ہیں کہ
    جب تک نہ دیکھا تھا قد یار کا عالم
    میں معتقد فتنہ محشر نہ ہوا تھا

    خواجہ حافظ شیرازی فرماتے ہیں (اے زاہد طوبیٰ سے تیر مراد بہشت کا درخت ہے اور میری مراد محبوب کا قد ہے پس ہر شخص اپنی ہمت کے مطابق سوچتا ہے)۔
    تو و طوبیٰ و ما و قامت یار
    فکر ہرکس بقدر ہمت اوست

    اور ہم باباجی کہتے ہیں
    جب قیامت قیام کرتی ہے
    وقت سے ہم کلام کرتی ہے
    یوں تو آفت ہے یہ محبت بھی
    کیسے کیسے انعام کرتی ہے
    آدمی آدمی نہیں رہتا
    یہ تیری یاد کام کرتی ہے
    تیرے کوچے سے جو گذر آیا
    اس کو دنیا سلام کرتی ہے
    تیری قربت کمال کرتی ہے
    زندگانی دوام کرتی ہے
    تیری زلفوں کی چھاؤں ایسی ہے
    وقت کا جو امام کرتی ہے
    اس کی خواہش عجیب خواہش ہے
    خواہشوں کو تمام کرتی ہے
    یہ محبت جہاں بھی ہوتی ہے
    کیسے کیسے یہ کام کرتی ہے
    کیف و مستی سرور ہے بابا
    یاد وہ صبح شام کرتی ہے۔
     
  2. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    رنگ بھردو میرے فسانے میں
    ورنہ کیا ہے بھلا زمانے میں
    آنکھوں آنکھوں سے دل میں آجاؤ
    بڑی راحت ہے اس ٹھکانے میں
    اُس نے پوچھا کہ بندگی کیا ہے
    اِک زمانہ لگا بتانے میں
    بس کہ اک بار ہی چلے آؤ
    بیقراری ہے آنے جانے میں
    تُو بھی یزداں کبھی تو نیچے آ
    لطف آتا ہے ٹوٹ جانے میں
     
  3. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    جب زمانہ عذاب دیتا ہے
    میرا مولا ثواب دیتا ہے
    جن کی آنکھیں ہیں پیار کے ساگر
    انکو وہ بے حساب دیتا ہے۔
    زندگی بھر نہ بھول پائیں جو
    پیار ایسے بھی خواب دیتا ہے
    بوٹا بوٹا سوال کرتا ہے
    پتہ پتہ جواب دیتا ہے
    زندگی آپ ہی گزرتی ہے
    آدمی کیوں حساب دیتا ہے
    اپنے اندر ہے کچھ حقیقت بھی
    یہ پتہ بھی سُراب دیتا ہے
    منع کرتا ہے آپ ہی بابا
    آپ ہی پھر شراب دیتا ہے
     
  4. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    جام خود چل کے آئے جاتے ہیں
    مجھ کو واعظ پلائے جاتے ہیں
    اُس نے دیکھا جو حال تو میرا
    وہ یونہی مسکرائے جاتے ہیں
    کیا خبر تھی تمہارے آنے کی!
    دیپ یونہی جلائے جاتے ہیں
    وہ کسی خاص دھن میں گاتے ہیں
    آگ سی اک لگائے جاتے ہیں
    کوئی تو بات ہے اُن آنکھوں میں
    کہ وہ دل میں سمائے جاتے ہیں
    ہم کو بھی لوٹنا ہے بالآخر
    دن ڈھلے گا تو سائے جاتے ہیں
    پیار سے جو بنائے جاتے ہیں
    وہ محل بھی گرائے جاتے ہیں
    اُس نے دیکھا تھا مست نظروں سے
    جام جیسے چڑھائے جاتے ہیں
    آج کل تشنگی کا عالم ہے
    جیسے صحرا میں پائے جاتے ہیں
    ایسے ہاتھوں کو چومنا چاہوں
    جن سے بت بنائے جاتے ہیں
    میں تو خود ہار بھی گیا بابا
    وہ ابھی آزمائے جاتے ہیں
     
  5. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    دل میں تیری یاد آئی رات بھر
    ہم نے رو رو کر بتائی رات بھر
    جام کی نوبت نہ آئی رات بھر
    اُس نے آنکھوں سے پلائی رات بھر
    خود پریشاں تھی خدائی رات بھر
    ہم نے تیری دی دہائی رات بھر
    بانسری کس نے سنائی رات بھر
    جو مجھے آواز آئی رات بھر
    زندگی بھی درد ہے اک دائمی
    غم نے اس کو دی دوائی رات بھر
    اس کی یادوں نے بسائی رات بھر
    ہم نہیں سہتے جدائی رات بھر
    کیوں دیوانوں کی طرح پھرتا ہے تُو
    میرے بابا میرے بھائی رات بھر
     
  6. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    آؤ اک دوسرے سے پیار کریں
    پیار ہی پیار بار بار کریں
    ہم بھی آنکھوں میں ڈوبنا سیکھیں
    آنکھیں آنکھوں سے دوچار کریں
    اپنی ہستی بھی نہ رہے باقی
    ایسا محبوب کا دیدار کریں
    اپنے ملنے سے رت بدلتی ہے
    کیوں نہ پھر موسم بہار کریں
    بعد ملنے کے پھر بچھڑ جائیں
    ایک دوجے کو بیقرار کریں
    اپنا ملنا خدا کی منشاءہے
    آپ بابا کا اعتبار کریں
     
  7. احمدنور
    آف لائن

    احمدنور ممبر

    شمولیت:
    ‏19 مئی 2011
    پیغامات:
    280
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    بہت خوب روحانی بابا جی ۔
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    اچھی بات ہے مجھے پسند آئی شکریہ
     
  9. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    دل میں تیری یاد آئی رات بھر
    ہم نے رو رو کر بتائی رات بھر
    جام کی نوبت نہ آئی رات بھر
    اُس نے آنکھوں سے پلائی رات بھر
    خود پریشاں تھی خدائی رات بھر
    ہم نے تیری دی دہائی رات بھر
    بانسری کس نے سنائی رات بھر
    جو مجھے آواز آئی رات بھر
    زندگی بھی درد ہے اک دائمی
    غم نے اس کو دی دوائی رات بھر
    اس کی یادوں نے بسائی رات بھر
    ہم نہیں سہتے جدائی رات بھر
    کیوں دیوانوں کی طرح پھرتا ہے تُو
    میرے بابا میرے بھائی رات بھر
     
  10. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    کیوں یاروں کی بات کرتے ہو
    کن سہاروں کی بات کرتے ہو
    کیوں شراروں کی بات کرتے ہو
    اُن اشاروں کی بات کرتے ہو
    یوں تو باتیں ہزار کرتے ہو
    پر اشاروں کی بات کرتے ہو
    ہمیں تو ڈوبنا ہے لمحہ لمحہ
    تم کناروں کی بات کرتے ہو
    ان کی تقدیر بھی ہمیں سے ہے
    جن ستاروں کی بات کرتے ہو
    ہم خزاں کے لیے ترستے ہیں
    تم بہاروں کی بات کرتے ہو
    وہ تو صدیوں سے یاں نہیں آئے
    کن پیاروں کی بات کرتے ہو
    اپنا کیا تذکرہ کرے بابا
    کیوں بیماروں کی بات کرتے ہو
     
  11. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    کون کس کے قریب ہوتا ہے
    اپنا اپنا نصیب ہوتا ہے
    کیسے کیسے خیال آتے ہیں
    دل بھی کتنا عجیب ہوتا ہے
    وہ بھلا کیا کرے کہاں جائے
    جس کا اللہ رقیب ہوتا ہے
    عشق کا روگ لگ گیا جس کو
    اس کے اندر طبیب ہوتا ہے
    جس کو چاہت نہ مل سکے بابا
    آدمی وہ غریب ہوتا ہے
     
  12. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    تیری رحمت شمول ہوجائے
    میری ہستی قبول ہوجائے
    ہم سے جو کوئی بھول ہو جائے
    پیش رحمت رسول ہوجائے
    تم سے ملنے کی آس گر نہ ہو
    زندہ رہنا فضول ہوجائے
    ان کی پیش نظر رہے صورت
    زندگی بااصول ہوجائے
    حور جودیکھ لے جمال تیرا
    تیرے قدموں کی دھول ہوجائے
    آج پھر دل کو بے قراری ہے
    آج اُن کا نزول ہوجائے
    آؤ اب ایسا کچھ کریں جاناں
    کہ تو مجھ میں حلول ہوجائے
    آدمی ہوں قصور کرتا ہوں
    معاف کرنا جو بھول ہوجائے
    کوئی ایسی نہ بات ہو بابا
    جس سے وہ کچھ ملول ہوجائے
    زندگی بے اصول ہے بابا
    تو ملے تو اصول ہوجائے
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    بہت ہی لاجواب اور معنی خیز کلام ہے۔ بہت اچھا ذوق پایا ہے آپ نے۔ ماشاءاللہ۔
    بہت سی داد اور دعائیں قبول کیجئے۔
     
  14. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    جیتے رہیئے نعیم بھیا۔۔۔۔اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
     
  15. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    ماشاءاللہ روحانی بابا جی
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
     
  16. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    جواب: روحانی شاعری

    ماشاءاللہ سر، بہت اچھا انداز ہے۔ بہت ساری داد قبول فرمائیں۔

    اس کی خواہش عجیب خواہش ہے
    خواہشوں کو تمام کرتی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جس کو چاہت نہ مل سکے بابا
    آدمی وہ غریب ہوتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تم سے ملنے کی آس گر نہ ہو
    زندہ رہنا فضول ہوجائے
     
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    کون کس کے قریب ہوتا ہے
    اپنا اپنا نصیب ہوتا ہے
    کیسے کیسے خیال آتے ہیں
    دل بھی کتنا عجیب ہوتا ہے

    بہت اعلی تخیل پایا ہے بابا جی آپ نے۔
    شکریہ اتنی اچھی شاعری ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے لئے۔
     
  18. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانی شاعری

    عفت بہنا ۔۔۔۔این آر بی بھیا اور پیارے ملک جی آپ سب کے سراہنے کا بہت بہت شکریہ ورنہ بندہ اس قابل کہاں؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں