1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روحانین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحر یر:زبیراحمد

Discussion in 'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' started by زبیراحمد, Feb 21, 2012.

  1. زبیراحمد
    Offline

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    Joined:
    Feb 6, 2012
    Messages:
    307
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت علی رض فرماتے ہیں کہ روحانین ان فرشتون کوکہاجاتاہے جوساتویں آسمان پہ ایک مقام خطیرالقدس میں رہتے ہیں۔اچھے کاموں کے لیے تین فرشتے جبرائیل،اسرافیل اورمیکائیل موجودہیں۔حضرت آدم ع اورحضرت حنظلہ رض کوفرشتوں نے غسل دیاتھااورحضرت آدم ع کوسب سے پہلے سجدہ حضرت جبرائیل ع نے کیاتھاحضرت میکائیل،اسرافیل،عزرائیل پھرتمام فرشتوں نے سجدہ کیا۔
    حضرت اسماعیل ع ایک جلیل القدرفرشتے ہیں شب قدرکے اعمال کانسخہ انہی کے حوالے کیاجاتاہے۔حضرت جبرائیل ع کے گھوڑے کانام حیزوم ہے۔جنت کے اوردوزخ کے داروغہ کانام بالترتیب رضوان اورمالک ہیں۔حضرت اسرافیل ع لوگوں کومیدان حشرکی طرف بلائیں گے اوروہ صورپھونک کرمردوں کو زندہ کریں گے اوروہ قبروں سے نکل آئین گے۔
    حضرت اسرافیل ع بیت المقدس پرکھڑے ہوکرکہیں گے کہ اے بوسیدہ ہڈیوں الگ الگ ہوئے جوڑواوربکھرے ہوئے گوشتواللہ تم کوحکم دیتاہے کہ تم فیصلے کے لیے جمع ہوجائوتووہ لبیک کہیں گے بعض کے مطابق صورپھونکنے والے اسرافیل ہونگے لیکن ندادینے والے جبرائیل ہونگے۔
    صورایک نورکابناہواسینگ ہے جس میں پھونک ماری جائے گی حضرت عبداللہ بن عمرو رج کی روایت ہے کہ ایک اعرابی آپ ص کی خدمت میں حاضرہوااوردریافت کیاکہ صورکیاہے آپ ص نے ارشادفرمایاکہ ایک سینگ سے جس میں پھونک ماری جائے گی۔حضرت مجاہدرح نے نقل کیاہے کہ صوربوق کی طرح ہے بوق کے معنی نرسنگھاہے۔
    خانہ کعبہ کاطواف کرنے والے سب سے پہلے فرشتے تھے سب سے پہلے اذان حضرت جبرائیل ع نے دی سب سے پہلے سبحان اللہ حضرت جبرائیل ع نے کہا اورسب سے پہلے سبحان ربی الاعلی حضرت اسرافیل ع نے کہا۔قیامت میں سب سے پہلاحساب حضرت جبرائیل ع سے ہوگا۔سب سے پہلے نماز حضرت میکائیل ع نے بیت المعمورسے پڑھائی۔
    عرش کواٹھانے والے فرشتوں کی تعدادچارہے ایک انسانی شکل پرہے،دوسراشیرکی شکل کا،تیسرابیل کی شکل کااورچوتھاگدھ کی شکل کاہےاورایک روایت کے مطابق قیامت کے دن عرش کواٹھانے والے فرشتوں کی تعدادآٹھ ہوگی اورسب کے سب جنگلی بکروں کی شکل کے ہوں گے۔
    ایک آپ ص نے حضرت جبرائیل ع سے دریافت کیاکہ آپ کی پیدائش کب ہوئی توآپ ع نے جواب دیاکہ مجھے نہیں معلوم ہاں اتنامعلوم ہے کہ اللہ تعالی چارہزارسال بعدایک کوکب تارہ پیداکرتے ہیں اوراس وقت چارہزارکوکب پیداہوچکے ہیں۔
    تحریر:زبیراحمد
     
  2. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روحانین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحر یر:زبیراحمد

    اچھی پوسٹ ہے۔۔۔شکریہ
    اگر ساتھ حوالہ بھی دے دیا کریں تو زیادہ مناسب ہو گا
     

Share This Page