1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روایتی ہتھیاروں کا کنونشن، پاکستان رکن ممالک کا چیئر پرسن منتخب

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    روایتی ہتھیاروں کا کنونشن، پاکستان رکن ممالک کا چیئر پرسن منتخب
    upload_2019-11-15_3-2-28.jpeg
    پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان متفقہ طور پر متعدد روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کا چیئرپرسن منتخب ہو گیا۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا میں پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب ہوئے، روایتی ہتھیاروں کا کنونشن تحدید اسلحہ فریم ورک کا اہم جزو ہے، کنونشن، متعدد روایتی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ہے۔

    ترجمان کے مطابق کنونشن فوجیوں، شہریوں کو یکساں متاثر کرنے والے متعدد ہتھیاروں کی روک تھام پر مبنی ہے، کنونشن 5 پروٹوکولز سمیت انسانیت کو درپیش خطرات، فوجی مقاصد میں توازن فراہم کرتا ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق رکن ممالک کا کنونشن کے حقیقی اطلاق کیلئے سالانہ اجلاس منعقد ہوتا ہے، رکن ممالک نئے روایتی ہتھیاروں سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اضافی پروٹوکولز بھی مرتب کرتے ہیں، رواں سال کے اجلاس میں خود مختار ہتھیاروں کے کردار، کنونشن کی مالیاتی موذوئیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا متفقہ طور پر انتخاب، عالمی برادری کا اظہار اعتماد ہے، پاکستان کا انتخاب، بذریعہ تحدید اسلحہ بین الاقوامی سلامتی کیلئے خدمات کا مظہر ہے، پاکستان کا منتخب ہونا، مضبوط کثیرالجہتی سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں