1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روءف صادق ( مہاراشٹرا ، انڈیا ) کا کلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نثار احمد خان, ‏6 ستمبر 2007۔

  1. نثار احمد خان
    آف لائن

    نثار احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2006
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    غزل روءف صادق ( بیڑ ، مہاراشٹرا، انڈیا) 9373774619 91

    حسرت و یاس کہاں دل میں ٹھہرنے والے
    زرد پتے ہیں ہواوءں میں بکھرنے والے

    چاند سورج کو ہتھیلی پہ ہماری رکھ دو
    اپنے وعدے سے نہیں ہم تو مکرنے والے

    شدت کرب کی سرخی بھی نمایاں کردیں
    خون لمحات کی تصویر میں بھرے والے

    اپنی انکھوں کے چراغوں کو جلائےرکھنا
    صبح امید کے منظر ہیں ابھرنے والے

    پھر تحفظ کی نگاہوں میں ہے دل کا کعبہ
    پھر ابابیل کے لشکر ہیں اترنے والے

    فکر و احساس کے ائینے ذرا چمکا دو
    زندگی کے ہیں خط و خال سنورنے والے

    پھر کوئی چوٹ مرے دل کی ہوئی ہے بیدار
    پیکر صبط کے شیشے ہیں بکھرنے والے

    ---------------------
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھا کلام ہے۔ واہ بھئی واہ

    رؤف صادق کو ایسی عمدہ غزل لکھنے پر اور

    آپ کا اسے یہاں ارسال کرنے پر بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں