1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع، لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏30 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+خصوصی رپورٹر)رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے پر آج ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ اہم شخصیات کی حجاز مقدس روانگی بھی شروع ہوگئی، وزیراعظم نوازشریف پرسوں عمرہ کیلئے سعودی عرب جائینگے۔ لاہور سمیت ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میںمعتکفین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ داتا دربار مسجد، بادشاہی مسجد، جامع مسجد القادسیہ ، جامعہ نعیمیہ، جامع المنہاج ٹاﺅن شپ، جامعہ اشرفیہ اور دیگر بڑی مساجد میں خیموں کی بستیاں آباد کی گئی ہیں۔ بادشاہی مسجد میں سینکڑوں جبکہ جامع القادسیہ میں تین ہزار سے زائد مردوخواتین اعتکاف کریں گے۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے۔ مساجد میں رش بڑھ جائے گا، طاق راتوں میں خصوصی دعوتی و تبلیغی پروگرام بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ آج 20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اور رات متصل خیموں میں داخل ہوں گے۔ عیدالفطر کا چاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا۔ صوبائی دارلحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے چند دن پہلے سے انتظامات کوحتمی شکل دینے کا کام جاری ہے۔ جامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں جہاں حافظ محمدسعید خطبہ جمعہ دیتے ہیں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی خواتین کیلئے پردہ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جماعةالدعوة کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع المنہاج ٹاﺅن شپ شہر اعتکاف ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں ہزاروں مردوخواتین عید کا چاند نظر آنے تک حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے (شہر) اعتکاف کے مکین بن جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ بعد از نماز تراویح معتکفین کو درس قرآن و تصوف دیں گے اور سحری کے وقت تک انکا خطاب ہوا کرے گا۔علاوہ ازیں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی ملک کی اہم شخصیات کی حجاز مقدس روانگی شروع ہو جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف یکم اگست کو سعودی عرب جا رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی گزشتہ شب سعودی عرب چلے گئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف عمرہ کی سعادت حاصل کرکے چار اگست کو وطن واپس آ جائیں گے جبکہ سید یوسف رضا گیلانی عیدالفطر سے ایک روز قبل وطن واپس لوٹیں گے۔​
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں