السلام علیکم رض علی ! ہماری اردو میں خوش آمدید۔ :222: یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔ پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔ پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔ 1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟ 2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟ 3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔) 4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟) 5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟) 6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔) 7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔) 8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔) یا اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔