1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رشوت لینے پر محکمہ ریونیو نے 7ملازمین کو معطل کردیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏14 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    محکمہ ریونیو نے رشوت لینے میں ملوث کلفٹن ٹو سب رجسٹرار اسماعیل راہوپوٹو سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔
    محکمہ ریونیو کے ملازمین کی جانب سے رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت ایکشن میں آگئی محکمہ ریونیو نے رشوت لینے میں ملوث کلفٹن ٹو سب رجسٹرار اسماعیل راہوپوٹو سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔
    معطل ہونے والوں میں مظہر راجپر، شوکت انصاری، کوثر ، کمال عباسی و دیگر شامل ہیں تاہم بااثر سب رجسٹرار اسماعیل راہوپوٹو معطلی کے چند ہی گھنٹوں بعد بحال ہوگئے۔
    واضح رہے کہ سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ معطلی کے نوٹیفیکشن میں کہا گیا تھا کہ معطل ملازمین کو چارج شیٹ بھی جاری کی جائیگی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں