1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رسول خدا کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏1 مئی 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم

    یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم السلام علیکم
    یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم السلام علیکم
    یا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم السلام علیکم
    صلوات اللہ علیکم

    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:
    اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجید ہ

    رسول خدا :saw: کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا

    وہب اپنی شریک حیات کے پاس گئے اور کہا :

    ''آج عبدالمطلب کے سجیلے بیٹے عبداللہ علیہ السلام نے ایسے کارنامے انجام دیۓ کہ ان کو دیکھ کر میں انگشت بدندان رہ گیا ۔ یہودیوں کےایک گروہ نے ان پر حملہ کر دیا تھا ۔ وہ انہیں قتل کرنا چاہتے تھے ، لیکن عبداللہ علیہ السلام نے ان کے بزدلانہ حملوں کا تن تنہا جواب دیا اور ان میں سے کئی آدمیوں کو ہلاک کر دیا ۔ ایسا حسین و جمیل اور باکمال جوان میں نے نہیں دیکھا ۔ تم ان کے والد کے پاس جاؤ اور عبداللہ علیہ السلام سے اپنی بیٹی آمنہ سلام اللہ علیہا سے شادی کا پیغام دو ! ہو سکتا ہے اس جوان کی وجہ سے ہمارے خاندان کی عزت بڑھ جائے ''

    وہب کی بیوی خود کو اس لائق نہیں سمجھتی تھی کہ انہیں عبداللہ علیہ السلام جیسا داماد ملے گا ۔ لہذا اس نے کہا :

    مکہ کے شرافاء اور رئیس ان سے اپنی لڑکی منسوب کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں ، لیکن عبدالمطلب نے ان میں سے کسی کا رشتہ قبول نہیں کیا ہے ، یہاں تک کہ عراق و شام کے بادشاہوں اور بڑے لوگوں نے بھی ان سے اس سلسلے میں خط و خطابت کی ہے مگر مایوسی کے سوا انہیں کچھ نصیب نہیں ہوا ہے ۔ کیا اس کے باوجود عبداللہ علیہ السلام ہم جیسے غریبوں کی لڑکی سے شادی کرسکتے ہیں ؟


    ''پھر بھی تمہیں ناامید نہیں ہونا چاہیے ، کیونکہ میں نے عبداللہ علیہ السلام کے خاندان والوں کو ان پر یہودیوں کے حملہ کرنے کی خبر دی ہے لہذا ان کی نظروں میں میرا احترام ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ میرے اس مخلصانہ کام کی وجہ سے ہماری بات کو رد نہیں کریں گے ''

    وہب کی بیوی نیا لباس پہن کر یاس وامید کی کیفیت کے ساتھ عبدالمطلب کے گھر گئی ۔ خوش قسمتی سے عبدالمطلب اس وقت اپنے بیٹوں سے یہودیوں کے حملہ کے سلسلہ میں گفتگو کر رہے تھے ۔ عورت نے موقع کو غنیمت سمجھا ، عبدالمطلب اور ان کے بیٹوں کے حق میں دعا کی، جواب میں عبدالمطلب نے بھی دعا دی اور اس سے محبت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا : '' آج تمہارے شوہر نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے ، ہم کبھی اس کا صلہ نہیں دے سکیں گے ۔ ان کی نوازشوں کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔''

    عبدالمطلب کے طرز گفتگو سے وہب کی بیوی کو کچھ یقین ہوا کہ عبدالمطلب ہماری پیشکش پر غور کریں گے ۔ عبدالمطلب نے مزید کہا کہ

    '' ہماری جانب سے اپنے شوہر کو بہت سلام کہیے اور کہیے کہ اگر ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو بتائیں ، انشاءللہ انجام دیں گے ۔''


    (جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    (گزشتہ سے پیوستہ۔۔۔۔۔)

    عورت نے موقع کو غنیمت سمجھا اور عبدالمطلب سے اصل مدعا بیان کیا ، نیز کہا : میں چاہتی ہوں کہ آپ ہمیں خوش کر دیں ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ شام و عراق اور دوسری جگہوں کے رؤساء کی لڑکیاں عبداللہ علیہ السلام کے حبالۂ نکاح میں آنے کو اپنے لۓ باعث افتخار سمجھتی ہیں ۔ کمال عقیدت و اشتیاق کے ساتھ ہماری درخواست یہ ہے کہ عبداللہ علیہ السلام کا نکاح ہماری بیٹی سے کر لیجۓ ، اسی لۓ میں آپ کے پاس آئی ہوں ۔ عبداللہ علیہ السلام کی شخصیت ہمیں بہت زیادہ محبوب ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ مالی لحاظ سے ہم دوسروں کی برابری نہیں کر سکیں گے ۔ لیکن امید ہے کہ عبداللہ علیہ السلام ہمارے اس ہدیہ کو رد نہیں کریں گے ۔

    وہب کی بیوی کی باتیں سن کر عبدالمطلب نے عبدللہ علیہ السلام کے چہرہ پر نگاہ کی کیونکہ پہلے جب بھی بڑے لوگوں کی لڑکیوں سے رشتہ کی بات چلتی تھی تو عبداللہ علیہ السلام کے چہرے پر ناگواری کے آثار نظر آتے تھے ۔ عبدالمطلب نے اپنے بیٹے عبداللہ علیہ السلام سے کہا : '' بیٹا تمہارا کیا خیال ہے ؟

    بیٹے نے کہا : خدا کی قسم ! مکہ کی لڑکیوں میں اس سے زیادہ پاک دامن اور باعفت لڑکی نہیں ہے ۔ وہ باوقار ، پاکیزہ اور عقلمند و دیندار ہے ۔ پاک دامن اور باتقوی جوانوں کی ہمسری کے لۓ ایسی ہی لڑکیاں موزوں ہیں ''

    عبداللہ علیہ السلام خاموش رہے ۔ عبدالمطلب ان کی خاموشی سے سمجھ گۓ کہ اس رشتہ سے راضی ہیں ، اس لۓ وہب کی بیوی سے کہا : '' مجھے تمہاری بات قبول ہے اور تمہاری لڑکی کو اپنے بیٹے کے لۓ نامزد کرتا ہوں ۔ عبداللہ علیہ السلام کی والدہ ، عبدالمطلب کی شریک حیات ، فاطمہ نے وہب کی بیوی سے کہا : میں بھی تمہارے ساتھ چلتی ہوں تاکہ نزدیک سے آمنہ کو دیکھ لوں ، اگر اس لائق ہو گی تو راضی ہونگی ''

    یہ بات تقریبا طے ہو گئی تھی کہ عبداللہ علیہ السلام کی شادی آمنہ سلام اللہ علیہا سے ہو گی ۔ لڑکی والے خصوصا اس کے والدین ، عبداللہ علیہ السلام جیسا صالح داماد مل جانے سے بہت خوش تھے ۔ گویا عالم غیبت سے آمنہ کی ماں کو ہاتف مخاطب کرکے کہہ رہا تھا : مبارک ہو ! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت میں زیادہ دیر نہیں ہے '' وہب کی زوجہ واپس آئی تو انہوں نے بوچھا : کیا ہوا ؟

    جواب ملا کہ آپ کا نصیب جاگ گیا ۔ عبدالمطلب نے آپ کی لڑکی کو پسند کر لیا ہے ۔ لیکن ابھی اطمینان کی سانس نہیں لی جا سکتی کیونکہ عبداللہ علیہ السلام کی ماں لڑکی کو قریب سے دیکھنے کے لۓ آ رہی ہیں ۔ خدانخوستہ اگر انہیں ہماری لڑکی پسند نہ آئی تو ساری محنت ضائع ہو جاۓ گی ''

    وہب نے بیوی سے کہا : بیٹی کو نیا لباس پہناؤ اور زیور وغیرہ سے سجا سنوار دو ! کیونکہ لڑکیوں میں اتنی کشش ہونی چاہۓ کہ جس سے پسندیدہ بن جائیں ''

    آمنہ سلام اللہ علیہا کی ماں نے بیٹی کو آراستہ کردیا ، جس سے بیٹی کا حسن دوبالا ہو گیا ۔ نیز ماں نے تاکید کر دی کہ فاطمہ کے سامنے ادب و احترام کا خاص لحاظ رکھنا ۔ ہو سکتا ہے فاطمہ بھی اس رشتہ کو پسند کر لیں اور ہماری قسمت جاگ جاۓ ۔

    اسی اثناء میں فاطمہ گھر میں داخل ہوئیں ۔ آمنہ ادب و احترام سے ان کی تعظیم کے لۓ کھڑی ہو گئی ۔ فاطمہ اپنی ہونے والی بہو کے حسن و جمال کی شیفتہ ہو گئیں اور آمنہ سلام اللہ علیہا کی والدہ سے کہا : میں نہیں جانتی تھی کہ آپ کی بیٹی اتنی حسین اور باوقار ہے ۔ میں نے بارہا آمنہ سلام اللہ علیہا کو دیکھا تھا لیکن اس کے کمال کی طرف متوجہ نہیں ہو سکی تھی ''

    '' یہ بھی آپ کے خاندان کی برکت سے ہے ''

    فاطمہ نے آمنہ سلام اللہ علیہا سے کچھ باتیں کیں تو آمنہ سلام اللہ علیہا کو ایسی شائستہ اور شیرین سخن لڑکی پایا کہ مکہ کی عورتوں اور لڑکیوں میں جس کی نظیر نہیں تھی ۔

    فاطمہ جو کہ بہت خوش تھیں ، اپنے شوہر اور اپنے بیٹے کے پاس گئیں اور عبداللہ علیہ السلام سے کہا : بیٹا ! آمنہ سلام اللہ علیہا جیسی لڑکی عربوں میں نہیں ہے ۔ میں نے اسے پسند کر لیا ہے ۔ وہ تمہاری ہمسری کے لائق اور تمہارے بچے کے لۓ ایک مثالی ماں ثابت ہو گی ۔


    (جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مبارز جی بہت شکریہ اس شئیرنگ کے لئے
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ خوشی جی۔۔ :happy:
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    (گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔)

    مہر اور دلہن کے لوازمات سے متعلق جو گفتگو ہوئی وہ یہ تھی ۔

    لڑکی کے باپ نے عبدالمطلب سے کہا : میری بیٹی آپ کے بیٹے کے لۓ ایک ہدیہ ہے ، مجھے کسی قسم کے مہر کی ضرورت نہیں ہے '' خدا آپ کو جزاء خیر عطا کرے ، اس سے مفر نہیں ہے ۔ لڑکی کا مہر ہونا چاہیے اور ہمارے عزیزوں میں سے بعض کو گواہ بھی ہونا چاہیے ۔''

    عبدالمطلب لڑکی کو کچھ دینا چاہتے تھے کہ ایک شور مچا ، وہب نے شمشیر اٹھا لی ۔ ماجرا یہ تھا کہ اس وقت یہودی، مہمانوں پر حملہ آور ہو‎ۓ تھے ۔ یہ وہی لوگ تھے جو عبداللہ علیہ السلام کو قتل کر دینا چاہتے تھے ۔ یہودیوں نے پتھروں سے حملہ کیا لیکن عبدالمطلب اور آپ کے ساتھیوں نے جوان مردی سے کام لیا اور ان کے حملہ کو ناکام کردیا ۔ یہودیوں کی اس بزدلانہ حرکت کی سزا انہیں قتل کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہو سکتی تھی ۔ آخرکارنکاح کو اگلے دن رکھ دیا گیا ۔

    اگلے دن صبح کے وقت عبدالمطلب نے اپنے رشتہ داروں کو بلایا ، سب نے فاخرہ لباس ‍زیر تن کیا ، جس سےایک باشکوہ محفل کا سماں بندھ گیا ۔ عبداللہ علیہ السلام محفل میں آۓ حاضرین تعظیم کے لۓ کھڑے ہو گۓ ۔ اس کے بعد عبدالمطلب نے کھڑے ہو کر خطبہ پڑھا :

    '' خدا کی نعمتوں پر ہم اس کی حمد و سپاس کرتے ہیں ۔ اس نے ہمیں اپنے گھر۔۔۔۔۔

    کا ہمسایہ قرار دیا اور اپنے حرم میں سکونت عطا کی ۔ لوگوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈالی ،ہمیں آفتوں اور خطروں سے محفوظ رکھا ،ہمیں نکاح کرنے اور حرام سے دور رہنے کا حکم دیا ۔ لوگو: میرا بیٹا عبداللہ علیہ السلام معین مہر پر آمنہ سلام اللہ علیہا سے نکاح کرنا چاہتا ہے ، کیا تم راضی ہو؟

    وہب نے کہا !ہم راضی ہیں ''

    عبدالمطلب نے حاضرین کو گواہ قرار دیا ۔ اس پرشکوہ جشن میں سب نے خوشی منائی اور عبدالمطلب نے سب کو اس مثالی شادی کا ولیمہ دیا ، جس کا سلسلہ چار روز تک جاری رہا ۔ مدینہ میں صرف اہل مکہ نے ہی شرکت نہیں کی بلکہ گردو نواح کے لوگوں نے بھی ولیمہ کھایا ۔ آمنہ سلام اللہ علیہا شوہر کے گھر چلی گئی ۔ آپ کی گود میں ایسے بچے نے جنم لیا کہ جس کے علم و ہدایت کی روشنی نے ساری دنیا کو منور کر دیا ۔

    یہ عظیم بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی والد کے سایہ سے محروم ہو گیا ۔ شوہر نامدار کے بعد حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا بھی عرصہ دراز تک زندہ نہ رہیں ۔ چنانچہ جب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سات سال کے ہوۓ تو آمنہ سلام اللہ علیہا بھی اللہ کو پیاری ہو گئیں ۔


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم کاشفی بھائی ۔
    سیدہ آمنہ سلام اللہ علیھا کی حیات طیبہ کے ایک گوشے پر روشنی ڈالنے کے نیک عمل پر بہت شکریہ ۔
    اللہ کریم آپکو جزائے خیر اور صلہء وافر عطا فرمائے۔ آمین

    اگر ممکن ہوتو انکی حیاتِ طیبہ پر مزید روشنی بھی ڈالئیے گا کیونکہ اندازِ تحریر بہت دلکش ہے۔ :mashallah:
     
  7. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :salam:
    اس خوبصورت شئیرکرنے پر۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
    :mashallah: :mashallah: :mashallah: :mashallah:

    مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :salam:
    :mashallah:

    جزاک اللہ
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وعلیکم السلام



    بہت خوبصورت شئیرنگ ھے مبارز جی
     
  10. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    دوست بہت اچھی شیئرنگ ہے شکریہ :a191:
     
  11. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ مبارز یعنی کاشی بھائی ،۔،۔، بہترین اسلامی شیئرنگ ہے
     
  12. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام عرض ہے۔
    بہت اچھا مضمون ارسال کرنے پر شکریہ ۔
    اللہ جزا دے۔ آمین
     
  13. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    وعلیکم السلام
    تمام خواتین و حضرات کا بیحد شکریہ۔۔جزاک اللہ۔
     
  14. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اُم ّ ِ ختم ُ الرّسل ، سیدہ آمنہ سلام اللہ علیہا شان ِ آیۂ قُل ، سیدہ آمنہ سلام اللہ علیہا
    جن کی مرقد نے ابوا ء معلیٰ کیا باعث فخر کُل ، سیدہ آمنہ سلام اللہ علیہا


    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں