1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

راولپنڈی: خودکش بم دھماکے میں 13 ہلاک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏20 جنوری 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پیر کی صبح ایک خودکش بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔
    یہ دھماکا راولپنڈی میں فوج کے صدر دفتر ’جی ایچ کیو‘ سے کچھ ہی فاصلے پر واقعہ آر اے بازار کے علاقے میں ہوا۔
    جب دھماکا ہوا تو اس وقت عینی شاہدین کے مطابق آر اے بازار کے علاقے میں خاصا رش تھا کیوں کہ لوگ اپنے دفاتر جب کہ طالب علم تعلیمی اداروں کو جا رہے تھے اور ہلاک و زخمی ہونے والوں میں طالب علم اور راہ گیر بھی شامل ہیں۔
    راولپنڈی میں سپریٹنڈنٹ پولیس ہارون جوئیہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں بتایا کہ خودکش حملہ آور کے بعض اعضاء ملے ہیں جن کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
    ’’فوج کی ایک چوکی بھی ہے اور اسے لگ بھگ ڈیڑھ سو فٹ کے فاصلے پر یہ دھماکا ہوا ہے۔ ہم شواہد جمع کر رہے ہیں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔‘‘
    ضلعی انتظامیہ کے اعلٰی عہدیدار ساجد ظفر نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے جس جگہ دھماکا کیا وہاں لوگ اکٹھے کھڑے تھے۔
    خودکش بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور میڈیا کے نمائندوں کو جائے وقوع پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
    کالعدم تحریک طالبان پاکستان ’ٹی ٹی پی‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
    طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے ذرائع ابلاغ کے نام اپنے ایک بیان کہا ہے کہ ’’حکومت اور سیکورٹی فورسز پر ایسے حملے جاری رکھے جائیں گے۔‘‘
    زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    دھماکے سے کئی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
    وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے راولپنڈی میں خودکش بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
    اس بم دھماکے سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں میں اتوار کی صبح سکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی میں بم دھماکے سے کم از کم 20 اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔
    اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔
    بنوں میں دہشت گرد حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے سوئیٹزلینڈ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا جہاں اُنھیں ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-blast-rawalpindi-20-jan-/1833472.html
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون !
    ملک اب یا تو ایک پرامن انقلاب کا متقاضی ہے۔
    یا پھر خدانخواستہ
    پاکستانی قوم کو ایک اور مارشل لاء یا انارکی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا ہے یہ حکومت فوج کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ خود اب کچھ کریں ۔کیونکہ اگر تخریب کاری کے خلاف آپریشن شروع ہو تو شہادتیں تو ہوں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ تخریب کاروں سے نجات بھی حاصل ہو گی لیکن یہ حکومت تخریب کاروں سے امن کی بات چیت پر اڑی ہوئی ہے اور تخریب کار فوج اور عوام کو شہید کر رہے ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو فوج سے نہیں تخریب کاروں سے ہمدردی ہے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ وہی کچھ کرتے ہیں جس کا حکم انہیں واشنگٹن یا جدہ سے ہوتا ہے۔ ایک طرف آقا ہے تو ایک طرف گاڈ فادر
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس حکومت کا ہر قدم ملک و قوم کے لئے اب تک خطرناک اور نقصان دہ ثابت ہوا ہے ۔پتہ نہیں کتنے دن اور ہیں یہ ۔جتنی جلدی ان سے چھٹکار حاصل ہو ملک و قوم کے لئے بہتر ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر ایک دوسرے کے گلے کاٹنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، حکومتیں دہشت گردوں کو پالتی ہیں تاکہ دنیا کو خوفزدہ کرسکیں، دہشت گردی میں ملوث ایسی جماعتوں کو جانتا ہوں جنہیں مختلف حکومتوں نے فنڈنگ کی، ایک پرامن انقلاب پاکستان کے محروم عوام کی ضرورت ہے، عوام کا جم غفیر جلد ظالم و جابر حکمرانوں کا تختہ الٹ دے گا۔

    سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت افسوسناک اور تشویشناک ہے، اس پر قابو پانے کیلئے حکومتی رٹ ضروری ہے، جمہوری حکومت کے پاس تمام اختیارات اور وسائل ہیں، دہشت گردی پر قابو نہ پانے کے ذمہ دار حکمران ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ 2008ء سے 2013ء تک ساڑھے چار ہزار دہشت گرد گرفتار ہوئے، ان میں سے ایک کو بھی سزا نہیں سنائی گئی، اکثر کو چھوڑ دیا گیا صرف 63 افراد جیلوں میں ہیں، پرویز مشرف سمیت سابقہ حکمران حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہیں، ایک جانب دہشت گردی کے نام پر اربوں ڈالر وصول کئے گئے، دوسری جانب دہشت گردوں کو پالا جاتا ہے تاکہ دنیا کو ڈرایا جاسکے۔

    پی اے ٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ جو لوگ مذاکرات اور امن کی بات نہیں کرنا چاہتے، آئین پاکستان اور حکومتی رٹ کو تسلیم نہیں کرتے، ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    دھاندلی سے اقتدار میں آنے والی حکومتیں ہی ایسے کام کرتی ہیں ۔۔میں نے ٹی وی پر کل ایک پروگرام میں یہ سنا ہے کہ حکومت نے طالبانوں کو خفیہ پیغام بھیجا تھا کہ حکومتی پارٹی پر حملے نہ کیے جائیں تو ظاہر ہے اس کے بدلتے میں حکومت نے بھی جو خود کش حملے ہو رہے ہیں ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اور فوج اور عوام کو مروا رہی ہے ۔ایسی حکومتیں ملک کو دیوالیہ کرتی ہیں ۔ملک اور عوام کی ان کو کوئی پروا نہیں ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں