1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ طرز عمل پر گہرا طنز

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ طرز عمل پر گہرا طنز
    [​IMG]
    مختلف عہدوں کیلئے ’’جی حضوری‘‘ کرنے والے افراد کی حمایت کی جا رہی ہے ،سابق کپتان
    کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان راشد لطیف نے پی سی بی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف عہدوں کیلئے ’’جی حضوری‘‘ کرنے والے افراد کی حمایت کی جا رہی ہے ۔راشد لطیف کا ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی سی بی نے انہیں چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تاہم پاکستان ان کی اولین ترجیح ہے لہٰذا وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی پی سی بی کیلئے فرائض نبھا چکے اور اب بھی انکار نہیں کریں گے ۔واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ،چیف سلیکٹر اور بیٹنگ کوچ بھی مقرر کر کے پاکستان کرکٹ کی طاقتور ترین شخصیت بنا دیا ہے لیکن راشد لطیف نے کسی کا نام نہ لیتے ہوئے پی سی بی پر ایسے افراد کی حمایت کا الزام عائد کیا جو ’’جی حضوری‘‘کا رویہ رکھتے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں