1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ذکا اشرف بطور پی سی بی چیئرمین پھر بحال

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏18 مئی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے موجودہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔
    [​IMG]
    اسلام آباد — پاکستان کی ایک عدالت نے ذکا اشرف کو ایک بار پھر چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے موجودہ سربراہ نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار دے دی ہے۔
    رواں سال فروری میں وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ ’پی سی بی‘ کا انتظامی بورڈ تحلیل کر تے ہوئے معاملات کو چلانے کے لیے گیارہ رکنی کمیٹی قائم کی اور بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
    وزیراعظم کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں اور اُنھوں نے یہ اقدامات بورڈ کے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے کیے تھے۔
    انتظامی بورڈ کی تحلیل کے بعد نئی مینجمنٹ کمیٹی نے ایک ہنگامی اجلاس میں نجم سیٹھی کو بطور چیئرمین منتخب کیا تھا۔
    اس فیصلے کے خلاف ذکا اشرف نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے انھیں اس عہدے پر بحال کردیا۔
    عدالتی فیصلے میں 10 فروری کو بورڈ کی عبوری کمیٹی کو بھی ختم کرنے حکم دیا۔
    ذکا اشرف نے دو ہزار گیارہ میں بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ گزشتہ سال قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ان کے چیئرمین منتخب ہونے کے طریقہ کار میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں کام کرنے سے روک دیا تھا مگر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر انھیں رواں سال جنوری میں بحال کر دیا گیا تھا۔

    [​IMG]
    نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
    نجم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو میں عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان یہ حکومت اور ذکا اشرف کا معاملہ ہے "میرا تو اس میں کچھ نہیں ہے۔"
    "بہت سی خوشخبریاں دینا چاہ رہا تھا مگر اب کچھ ٹھہر جائیں کچھ دیکھ لیں، ایسی ایسی خوشخبریاں ہیں کہ اگر وہ ڈی ریل ہو گئیں تو سب کا نقصان ہوگا۔ ہم ایک غیر ملکی ٹیم کے ساتھ معاملات طے کر رہے تھے کہ وہ لاہور میں آکر کھیلے اس کے علاوہ بھی آپ کے سامنے ہیں جو تبدیلیاں ہم نے کی ہیں خوشحالی کے لیے، ہم سب کی امید ہے کہ جو کچھ بھی ہو وہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بہتر ہو اور اچھا ہو۔"کرکٹ کے انتظامی معاملات میں اوپر تلے ہونے والی ان تبدیلیوں کے اثرات مبصرین کے بقول ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان میں اس کھیل کے مستقبل پر بھی پڑیں گے
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-court-reinstate-zaka-ashraf-as-pcb-chairman/1916653.html
     
  2. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    خفیہ طاقت کا مظاہرہ۔۔۔میوزیکل چئیر
    [​IMG]

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجم سیٹھی کی برطرفی سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا، جس کے بعد نجم سیٹھی کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلے بھی بحال کردیئے۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی بھی بحال ہو گئی،جب کہ ذکاءاشرف ایک بار پھر فارغ کردیئے گئے۔ا

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست ناقابل سماعت تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے ملک میں کرکٹ کے کھیل پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے۔ درخواست میں پی سی بی اور وزیراعظم سمیت تیرہ افراد کو فریق بنایا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے عاصمہ جہانگیر کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو بطور پی سی بی چیئرمین بحال کردیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نجم سیٹھی کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلے بھی بحال کردئیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر تیسری بار بحال کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے پر تفصیلی فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ عبوری انتظامی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن بدنیتی پر مبنی تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے 26 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا تھا کہ پی سی بی کے وکلاء ذکاء اشرف کی برطرفی کی وجوہات ثابت نہیں کرسکے، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے عدالت کو ذکاء اشرف کی بحالی کے گزشتہ حکم نامے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پی سی بی کے برطرف 38 ملازمین کو بھی فوری بحال کرنیکا حکم دیا گیا تھا۔ سماء
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں ۔حکومت ۔سپریم کورٹ ۔اور جیو ۔سب ہی بہت طاقت ور ہیں ۔لیکن یہ فرعونیت زیادہ دیر نہیں رہے گی ۔پتہ نہیں ملک کو اسکا کتنا نقصان ہو گا ۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  5. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں