1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ذوالقرنین کی واپسی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏18 اپریل 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران بتائے بغیر ٹیم چھوڑ کر لندن جانے والے پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر25 اپریل کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نومبر میں ٹیم چھوڑ کر جانے والے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کے اس تمام معاملے کا جائزہ لینے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے انہیں کمزور اعصاب کا ایک الجھا ہوا شخص قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونےو الی ون ڈے سیریز کے دوران ذوالقرنین حیدر ٹیم منیجمنٹ سے پاسپورٹ حاصل کرکے لندن چلے گئے تھے اور اس وقت سے وہ وہیں مقیم ہیں۔
    ذوالقرنین نے ٹیم چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا سبب ایک گمنام شخص کی جانب سے انہیں خراب کارکردگی کے لیے معاوضے کی پیشکش اور نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی قرار دیا تھا۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: ذوالقرنین کی واپسی

    ذوالقرنین حیدر کی ڈرامے بازی نے پاکستان کو بدنام کرکے رکھ دیا ہے۔ رحمان ملک اس کی پوری سپورٹ‌کررہا ہے اور اس کے بارے میں عمران خان نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ وہ ذوالقرنین حیدر کی روز روز کی ڈرامے بازی سے تنگ آگئے ہیں اور اس کی وجہ سے ملک بدنام ہورہا ہے۔جس کے بعد ذوالقرنین حیدر نے کہہ دیا کہ وہ عمران خان پر دعوٰٰی دائر کرے گا۔ جیو پر بھی وہ ایک ملین پاؤنڈ کا مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ یہ رقم فلاحی اداروں کو دے گا۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ذوالقرنین کی واپسی

    مگر وہ تو کہتا ہے کہ اس معاملے میں ایک سب سے بااثر شخص‌شامل ہے اور وہ آپ سمجھ ہی گئے ہونگے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں