1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏5 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی



    مملکت ِ خداداد پاکستان کے حصول کے لیے جتنی قربانیاں ہمارے بزرگوں نے دیں ۔کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم نے من حیث القوم ان قربانیوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ ہم سے بہت بعد میں آزاد ہونے والے ملکوں کی ترقی کو دیکھا جائے جو تو لگتا ہے ہمارا سفر زوال کے عروج کی سمت جاری ہے ۔ ہم آج بھی اپنی یکساںشناخت کی کھوج میں ہیں ۔ہم ایک قوم نہیں ، مختلف زبانیں بولنے اور الگ الگ شناخت رکھنے والے افراد کا ہجوم ہیں جو بغیر کسی سمت کے آگے بڑھ رہا ہے ۔ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں ۔ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہیں ۔بات بات پر لڑتے جھگڑتے ہیں ۔ہڑتالیں کرتے ہیں ۔بسیں جلاتے ہیں جن میں سوار ہمارے جیسے انسان زندہ جلتے ہیں اور ان کے جلنے کی بو ہمیں بے چین کرتی ہے نہ ہماری نیندوں میں مخل ہوتی ہے۔چونسٹھ سال گزرنے پر بھی ہماری ترقی کا یہ عالم ہے کہ بجلی صرف جانے کے لیے آتی ہے ۔ گیس کے ناغے ہوتے ہیں ۔پٹرول اتنا مہنگا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات نے روزمرہ اشیاءکی قیمتوں کو عام آدمی کی دسترس سے باہر کر دیا ہے۔مہنگائی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری ہر نوجوان کا مقدر ہے ۔تعلیم کا یہ عالم ہے اگلے باسٹھ سال میں بھی ہم پوری قوم کو تعلیم یافتہ کرنے کا خواب نہیں دیکھ سکتے ۔حکمراں آتے ہیں ، نئے نئے خواب دکھاتے ہیں ۔ہمارے جذبات و احساسات کی چوری کرتے ہیں اور پھر انہی خوابوں کی لوٹ سیل لگاکر بیرونی ممالک میں موجود اپنی اپنی تجوریاں بھر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں ۔

    اس کے باوجود ہم ناامید نہیں ہیں ۔یہ مٹی اتنی زرخیز ہے کہ اس سے اب بھی علی معین نوازش جیسے نوجوان جنم لے رہے ہیں ۔جو شعور ِ تازہ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہمت بھی رکھتے ہیں اور دوسروں کو درست سمت دکھانے اور اپنے ساتھ آگے بڑھانے کا نصب العین بھی ۔بقول شاعر ہمیں یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ

    وطن وطن ہے کوئی مقبرہ نہیں جس پر

    دیے جلائیں گے اور چادریں چڑھائیں گے

    وطن پیالہ و ساغر نہیں کہ ٹوٹا تو

    دکان ِ شہر سے جا کر خرید لائیں گے ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

    بہت خوب صدیقی بھائی بہیت اچھے جارہےہیں جاری رکھئے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں