1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دے ہنر کی بھیک ۔۔۔۔۔۔۔

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏25 جون 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    دے ہنر کی بھک اے ہنر ورا
    کہ جمال فن میرا کم نہ ہو
    میں تو آنسوؤں سے وضو کروں
    تیری نعت پھر بھی رقم نہ ہو

    میری فکر کے سبھی زاویوں
    کو لباس لفظ الست دے
    جو تیری ثناء نہ لکھے سدا
    میرے ہاتھ میں وہ قلم نہ ہو!

    میری لے میں سوز تیری دعا
    میرے حرف و معنےٰ تیری عطا
    میری آنکھ میں بھی نمی نہ ہو
    جو تیری نگاہ کرم نہ ہو!!!

    میں تیری گلی میں پہنچ کے بھی
    نہ قدم بڑھاؤں میں کیا کروں
    یہی سوچتا ہوں میں دم بدم
    یہاں تیرا نقش قدم نہ ہو!

    میری عافیت بھی اسی میں ہے
    میری عاقبت بھی اسی سے ہے
    جو دیا ہے سوز نہاں مجھے
    تو یہ التجا ہے کہ کم نہ ہو!!!

    شاعر کا نام- معلوم نہیں
    ------------------------------------------

    مجھے دشمنوں کی خبر نہیں
    مجھے دوستوں سے گلہ نہیں
    جو تیرا نام لیوا نہیں
    وہ میرا ہم قدم نہ ہو!

    مسز مرزا​
     
  2. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    بہت اچھا کلام ہے۔

    اغلباً یہ علامہ اقبال (رح) کا کلام ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں