1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دیکھئے دیکھئے پچتائے گا - شور

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏1 مئی 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (شور)

    دیکھئیے دیکھئیے پچتائیے گا
    غیر کے دم میں نہ آجائیے گا

    غیر کو چاہو اگر بسم اللہ
    دل ہمارا سا کہاں لائیے گا

    اپنے بسمل کا اگر رقص کبھی
    دیکھئیے گا تو پھڑک جائیے گا

    یہ تو فرمائے ناصح پہلے
    مجھ کو کیا آتے ہی سمجھائیے گا

    میرے رونے کی حقیقت کہہ کر
    دشمنوں کو کہیں ہنسوائیےگا

    حضرت دل نہ کسی پر مرے
    مرتے مرتے یوں ہی مرجائیے گا

    چھیڑ کر نالوں کو اپنے اے شور
    خلق میں شور نہ مچوائیے گا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں